سوپور//پولیس ضلع سوپور میں حفاظتی صورتحال کاجائزہ لینے کیلئے شمالی کشمیرکے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس اُدے بھاسکر بلا نے سوپور کادورہ کرکے حکام کے ساتھ ایک میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا۔دورے کے دوران ڈی آئی جی شمالی کشمیر نے امن وقانون کی صورتحال کا جائزہ لیا۔انہوں نے سوپور پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور کہا کہ پولیس نے ضلع میں امن قانون کو بنائے رکھنے اور مجرموں پرکڑی نگاہ رکھنے کیلئے قابل تعریف کام کیا ہے۔انہوں نے ضلع میں منشیات کی وباء کا قلع قمع کرنے کیلئے پولیس کے رول کوبھی سراہااورحکام پر زوردیا کہ وہ چوکس رہے تاکہ ضلع میں امن قانون بنا رہے۔ڈی آئی جی شمالی کشمیر نے فورسز کی مختلف ایجنسیوں کے درمیان تال میل پر بھی زوردیا تاکہ ملک دشمن عناصرکی سرگرمیوں کو کچلا جائے۔میٹنگ میں ایس ایس پی سوپورسدھانشوورما،ایس ڈی پی اوسوپورفرقان قادر،ایس ڈی پی اورفیع آبادمحمدامین اورڈی وائی ایس پی ڈی اے آر عابدرشیدبھی موجودتھے۔