منڈی// قدرتی وسائل سے مالا مال تحصیل منڈی میں آبی وسائل انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار ہو گئے ہیں ۔ منڈی میں متعدد قدرتی آبی چشمے ہیں جن سے موسم گرما میں سرد اور سردی کے موسم میں گرم پانی نکلتاہے جبکہ بڑی تعداد میں مقامی آبادی مذکورہ چشموں سے فیضیاب ہوتی تھی مگر آج کے دور میں انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے یہ چشمے ختم ہونے کے دہانے پر ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ کیں دہائیوں سے ان چشموں کا پانی پینے اور گھریلو مقاصدکیلئے استعمال ہوتا ہے وہی یہ بات قابل ذکر ہے کہ منڈی تحصیل کے متعدد علاقہ جات میں سینکڑوں قدرتی چشمے تھے لیکن اب کہانی بالکل مختلف ہے کیونکہ اب ان میں سے بیشتر چشمے سرکاری عدم توجوہی کی وجہ سے سوکھ گئے ہیں ۔ مکینوں کے مطابق ان چشموں کو کچرے اور بدبو کے ڈھیروں نے گھیر رکھا ہے ۔انہوں نے کہاکہ وقت کی ضرورت ہے کہ ان آبی ذخائر کو محفوظ رکھنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں ۔ منڈی قصبہ کے ایک نوجوان نے کہا کہ تازہ پانی کے چشمے اپنی قدیم شان کھو چکے ہیں اور انتظامیہ کی لاپرواہی و مکینوں نے غفلت شعاری کی وجہ سے قدیم قدرتی آبی وسائل ختم ہوتے جارہے ہیں ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ قدرتی آبی وسائل کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے زمینی سطح پر اقدامات اٹھائے جائیں ۔