مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن میں ہوئے مختلف سڑک حادثات میں 1شخص لقمہ اجل جبکہ 2دیگر افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔سب ڈویژن کے کالابن علاقہ میں ایک مورتی کار زیر نمبرJK02W-0747 مینڈھر سے کالابن جاتے ہوئے ڈرائیور کے کنٹرو سے باہر ہو کر ایک کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 2افراد زخمی ہوئے ۔زخمیوں کی شناخت محمد رمضان اور محمد جاوید کے طورپر ہوئی ہے ۔مقامی لوگوں نے بچائو کارروائی میں شرکت کرتے ہوئے دونوں زخمیوں کو ایک مقامی ہسپتال میں منتقل کیا جہاں پر ان کی مرحم پٹی کی گئی ۔اسی طرح سب ڈویژن کے اچھاد علاقہ میں ایک سکوٹی زیر نمبرJK12A-2053کو نامعلوم گاڑی کی ٹکر لگنے سے سکوٹی سوار شدید زخمی ہوگیا ۔زخمی کی شناخت جاوید اقبال ولد منیر حسین سکنہ قصبہ پونچھ کے طورپر ہوئی ہے ۔زخمی کو مینڈھر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں پر اس کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے ۔بعد ازاں زخمی کو انتہائی نازک حالت میں جی ایم سی راجوری منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ راستہ میں ہی منجاکوٹ کے مکام پر دم توڑ بیٹھا۔پولیس نے اس سلسلہ میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔