کوٹرنکہ //بلاک ڈیو لپمنٹ کونسل چیئر مین بدھل شمیم اختر نے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ سرپنچوں او ر پنچوں کیلئے منعقد ہونے والا تربیتی پروگرام بدھل میں ہی منعقد کیا جائے ۔بدھل میں ایک پریس کانفرنس کے دوران موصوفہ نے آفیسران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ منتخب پنچایتی اراکین کو یکسر نظر انداز کیا جارہا ہے جبکہ آفیسران اپنی من مرضی کیساتھ کام کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت نے پنچایتو ں کو اختیارات دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن زمینی سطح پر صورتحال اس کے برعکس ہے ۔انہوں نے شعبہ دیہات سدھار کے آفیسران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ وہ پنچایتی اراکین کو دبانے کی کوششیں کررہے ہیں اور فیصلہ سازی میں پنچایتی اراکین کو یکسر نظر انداز کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ متعلقہ محکمہ کی جانب سے بدھل او ر خواص میں بھی تربیتی پروگرام منعقد کئے جاسکتے تھے تاہم ان کو زبردستی کوٹرنکہ منتقل کیا گیا ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ سرپنچوں و پنچوں کیلئے منعقد ہونے والے تربیتی پروگراموں کو بدھل او ر خواص میں ہی منعقد کیا جائے ۔