منجا کوٹ //تحصیل منجا کوٹ کے حیات پورہ علا قہ میں پنچایت گھر کی عمارت گزشتہ 8برسوں سے مکمل نہیں ہو سکی جس کی وجہ سے پنچایتی اراکین کھلے عام اجلاس منعقد کرنے پر مجبور ہیں ۔پنچایتی اراکین نے متعلقہ محکمہ اور ضلع انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ڈھانچہ مکمل کرنے میں کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کی جانب سے پنچایتوں کو با اختیار بنانے کےلئے بلندو بانگ دعوئے کئے جارہے تھے لیکن پنچایتی ادارے کے قیام کے بعد اس کو مکمل طورپر فعال ہی نہیں بنایا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ حیات پور ہ پنچایت میں عمارت کی مکمل کےلئے ہمیشہ سے ہی فنڈز کی قلت رہی ہے جس کی وجہ سے وہ پلان مرتب کرنے کےلئے کھلے عام اجلاس منعقد کرنے پر مجبور ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حالیہ کئی عرصہ سے عمار ت کو مکمل کرنے کا مطالبہ کیاجارہا ہے لیکن متعلقہ محکمہ اور ضلع انتظامیہ راجوری اس طرف کوئی دھیان ہی نہیں دے رہے ہیں ۔مقامی معززین و پنچایتی اراکین نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ پنچایت گھر حیات پورہ کی عمارت کو مکمل کروانے کےلئے ہدایت جاری کی جائیں ۔