نوشہرہ //سب ڈویژن نوشہرہ کے مانپور علاقہ میں محکمہ پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے ایک ماہ قبل ہی تعمیر کی گئی رابطہ سڑک و نالیاں ایک بارش میں ہی تباہ ہو گئی ہیں ۔مقامی لوگوں نے محکمہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری خزانے کو چونے لگانے کےلئے انتہائی غیر معیاری کام کیا گیا تھا جس کی وجہ سے نالیاں ایک بارش کی وجہ سے ہی پوری طرح سے تباہ ہو گئی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ کی جانب سے رابطہ سڑک کے ارد گرد پختہ نالیاں تعمیر کی تھی لیکن اس میں انتہائی غیر معیاری ساز و سامان کا استعمال کیا گیا تھا جس کی وجہ سے مذکورہ نالیاں ایک بار ش میں ہی پوری طرح سے تباہ ہو گئی ہیں ۔مکینوں نے بتایا کہ تعمیرات کے دوران آواز بلند کی گئی تھی لیکن محکمہ نے معیاری کام ہونے کا وعوہ کیا تھا لیکن اب ایک بارش میں ہی پورا نظام خراب ہوگیا ہے ۔انہوں نے جموں وکشمیر انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ غیر معیاری تعمیر ات کی تحقیقات کرنے کےلئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جبکہ اس عمل میں ملوث ملازمین کےخلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔