کپوارہ//لولاب وادی کے دیور علاقہ میں دوران شب آگ کی ایک واردات میں 2دکانیں مکمل طور خاکستر ہوگئیں جس کے نتیجے میں دونوں دکانو ں میں موجود لاکھو ں روپئے کا سازو سامان راکھ ہو گیا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات کو وسیم احمد خان ولد محمد سلیم خان ساکن خان محلہ دیور کی دکانوں میں اچانک آگ نمودار ہوئی ۔آگ نمودار ہونے کے بعد اگرچہ مقامی لوگ وہا ں پہنچ گئے اور بچائو کارروائی شروع کی لیکن وہ ان دکانو ں کو بچانے میں کا میاب نہیں ہوئے جس کی وجہ سے دونوں دکانیں خاکستر ہوگئیں۔سازوسامان میںکریانہ اور ہو زری شامل تھا ۔مقامی لوگو ں نے انتظامیہ سے مذکورہ دکاندار کیلئے امداد کا مطالبہ کیا ۔