Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

مستقبل کی فکر نہ کوئی لائحہ عمل!

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 28, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
اس میں دورائے نہیں کہ ذمہ داری کا احساس کرنے والے نوجوان ہی ترقی کی مناز ل عبور کرتے ہیں۔ وہ اپنے کام کو اہمیت دیں، ذمہ داری کے ساتھ اپنے مستقبل کا تعین کرتے ہوئے اپنا کام دیانت داری سے سر انجام دیں، تو مستقبل کے بہترین معمار اور حقیقی قائد بن سکتےہیں۔ یہ بات صرف لفظوں کی حدتک ہی محدود نہیں بلکہ برطانیہ سے لے کر یورپ تک انگریزی تاریخ اور قرطبہ سے لے کر غرناطہ تک کی اسلامی تاریخ اس بات کی گواہ ہے۔ 
اسپین کے شہر قرطبہ کے نوجوان اپنی تعلیم، تدریس اور فنون لطیفہ میں مشغول رہتے تھے ،مگر جب انہوں نے ستی اور کاہلی کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنایا تو پھر وہ زوال دیکھا کہ پورے اسپین میں قابل نوجوان ملنا محال ہوگئے۔ برطانیہ اور یورپ میں شیکسپئر، ویلیم وڈز ورتھ، ورجنیا ولف، ارسطو، نیوٹن، اسٹیفن ہاکنگ‘ سمیت علم واداب سے وابستہ ہزاروں افراد کا مطالعہ بتاتا ہے کہ نوجوانی میں ان کے ہاتھوں میں کتابیں ہوا کرتی تھیں، یہ کسی فن کی ایک گھاٹی عبور کرتے تھے تو دوسری کے لیے اپنے آپ کو تیار کرلیتے تھے، یہ صبح اپنی ذمہ داری کا کچھ حصہ ادا کرتے تھے تو شام کو پھر چاق چوبند ہوکر اپنے نئے کام کی تلاش میں نکل پڑتے۔ 
نتیجہ یہ ہوا کہ دنیا کے طول وغرض میں اپنا سکہ جمالیا۔ اس نوجوانوں کی محنت اور احساس ذمہ داری کا وہ کردار ہے، جس نےاپنی قوم کو عروج پر پہنچایا، مگر آج کےنوجوانوں کی اکثریت اپنی ذمہ داریوں سے بے بہرہ ہےاور بے زاری کا شکار نظر آتے ہیں۔ سستی و کاہلی کی عملی تصویر اور احساس ذمہ داری کے فقدان کا چلتا پھرتا نمونہ ہیں۔ ذمہ داریاں پوری کرنا نوجوانوں کی خصوصیت ہے۔ 
اس کی پرورش طاقتور صفات سے ہوتی ہے، جیسے نظم و ضبط، سماجی، مذہبی اقدار اور باطنی کردار سازی۔ ان کے بغیر کوئی بھی نوجوان خوش بختی کی بلند چوٹیوں پر نہیں پہنچ سکتا۔ ان کو پتہ ہونا چاہیے کہ وہ کس ہدف و مقصد کی جانب بڑھ رہے ہیں اور راستے میں کون سی رکاوٹیں آسکتی ہیں۔ حیرت اس بات پر ہے کہ جدید آج کے جدید دور میں ٹیکنالوجی کی سہولیات میسر ہیں، ایسے میں تو نوجوانوں کو مزید اپنے کاموں کو احسن انداز میں سرانجام دینا چاہیے تھا، مگر ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا تو کجا، اس کے مثبت استعمال کو بھی منفی رخ دے رہے ہیں۔ سبز باغ دکھانے والوں نے الگ نئی نسل کوخیالی دنیاکا اسیر بنا رکھا ہے۔
وقت ضائع نہ کرنا، توجہ سے بات نہ سننا، کام پر توجہ نہ دینا، اقدار و روایات کی زبوں حالی، حب الوطنی کی پہچان، قومی وقار کے تقاضے ،،اپنے حقوق کا تحفظ ،انسانیت کو درپیش خطرات کے بارے میں حقیقی شعور کا ذمہ دارانہ تجزیہ آج کے نوجوان کے بس سے باہر ہے۔ وہ اپنی غیرذمہ داری کو قسمت کے کھاتے میں ڈال دیتے ہیں۔ محنت اور اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے سے فرار اختیار کرتے ہیں ۔ 
ایک فی صد بھی نوجوان ایسے نہیں ہیں، جنہیں اپنے مستقبل کو کوئی فکر ہو، نہ ہی ان کا کوئی ویژن ہے اور نہ ہی زندگی کا کوئی لائحہ عمل ہوتا ہے، جس پر چل کر وہ کامیابی سے ہمکنار ہوسکیں۔ وقت کا تقاضہ ہے کہ نوجوان ملک و ملت کی تعمیر وترقی میں بڑ ھ چڑھ کر حصہ لیں، احساس ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے وقت کو قیمتی بنائیں۔ منفی سوچوں سےنکلیں۔ علامہ اقبال تو نوجوانوں کو احساس ذمہ داری یاد دلاکر ان کے محفوظ مستقبل کی نوید سناتے تھے، شاعر مشرق نے کہا تھا کہ ؎
جوانوں کی میری آہ سحر دے
تو ان شاہیں بچوں کو بال و پر دے
نوجوانو! اپنا مستقبل روشن کرنے کی تگ و دو کریں۔ ذمہ داری کا احساس کریں، اقبال کا شاہین اوراپنے قائدین کے ارمانوں کی امنگ بنیں، غرناطہ اور قرطبہ کے عظیم نوجوانوں سے سبق سیکھیں۔ احساس ذمہ داری کو سمجھیں۔ وقت کی قدر کریں، ماں باپ اور اساتذہ کے حقوق ادا کریں اپنی تعلیم پر توجہ دیں۔اگر آپ ایساکرنے میں کامیاب ہوگئے تو وہ وہ وقت دور نہیں جب ملک دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے گا۔
������
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جب خدمت سنٹر بن گیا دُرگت سنٹر | قصبہ بانہال میں اضافی چارجز وصولنے کے الزام میں خدمت سینٹر سربمہر
تازہ ترین
اسرائیل کی صدارتی محل کے قریب بمباری شامی وزارت دفاع اور داخلہ کے 15 اہلکار جاںبحق
بین الاقوامی
ایران کی 3ایٹمی تنصیبات میں سے صرف ایک کو شدید نقصان پہنچا
بین الاقوامی
بنگلہ دیش میں پرتشدد جھڑپیں فائرنگ، 4 افراد ہلاک، کرفیو نافذ
بین الاقوامی

Related

کالمگوشہ خواتین

دین کی سربلندی میں خواتین کا کردار تاریخی حقائق

July 16, 2025
کالمگوشہ خواتین

بیوی کا اصل گھر شوہر کا دل ہے فکرو فہم

July 16, 2025
کالمگوشہ خواتین

رسم شادی کا یہ غلغلہ ہے فکر انگیز

July 16, 2025
گوشہ خواتین

دلہنیںایک جیسی دِکھتی ہیں کیوں؟ دورِ جدید

July 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?