جموں //لیفٹیننٹ گورنرکے مشیر فاروق خان نے حالیہ بارشوں اور ژالہ باری سے فصلوں کے نقصانات کا زمینی جائیزہ لینے کیلئے جموں اور سانبہ اضلاع کے مختلف علاقوں کا ایک روزہ دورہ کیا ۔ مشیر نے جوڑیاں ، مڑھ ، آر ایس پورہ ، بشناہ ، رام گڑھ اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور فصلوں کے نقصانات کا جائیزہ لیا۔ مناسب بات یہ ہے کہ یہ علاقے باسمتی کی پیداوار کیلئے مشہور ہیں ۔ جوڑیاں میں مشیر نے کسانوں سے بات چیت کی اور کسانوں نے مشیر کو مسلسل بارشوں ، ژالہ باری پانی کے جمود سے دھان کی فصل کو ہونے والے نقصانات کے بارے میں آگاہ کیا ۔ کسانوں کے ساتھ بات چیت کے دوران مختلف ڈی ڈی سی چئیر مین ، ڈی ڈی سی ممبر اور متعلقہ علاقے کے پی آر آئی کے نمائندوں نے دھان ، مکئی ، سبزیوں ، دالوں وغیرہ سمیت فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کے بارے میں آگاہ کیا اور نقصان کا ازالہ کرنے کی درخواست کی ۔ فاروق خان نے کسانوں سے اپیل کی کہ وہ مستقبل میں ایسی قدرتی آفات سے محفوظ رہنے کیلئے فصل کی بیمہ کے تحت 100 فیصد کوریج کیلئے پی ایم فصل بیمہ یوجنا کے فوائد کے بارے میں کسانوں کو بیدار کرنے کیلئے مشن موڈ پر بڑے پیمانے پر بیداری مہم شروع کریں ۔ انہوں نے کسانوں کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی جنہوں نے حالیہ بارشوں ، ژالہ باری اور کھیتوں میں بارش کے پانی کے جمنے فصلوں کو ٹھکانے اور ربیع کی فصلوں کو زیادہ نمی کی وجہ سے بونے والے نقصانات کے بارے میں تفصیل سے بتایا ۔ اس موقع پر مشیر نے افسران سے کہا کہ وہ زراعت کے شعبے پر موسمی حالات کے حقیقت پسندانہ اثرات کا جائیزہ لیں اور فصلوں کے نقصانات کو پورا کرنے کیلئے آئندہ ربیع کے سیزن کیلئے حکمت عملی تیار کریں ۔ ڈائریکٹر ایگریکلچر پروڈکشن اینڈ فارمرز ویلفئیر جموں کے کے شرما ، اے ڈی سی جموں رومیش چندر ، اے ڈی سی سانبہ ٹی آر شاستری ، جوائئینٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر مارکیٹنگ اے ایس رین ، سی اے او جموں اروند بڑو اور محکمہ زراعت اور محصولات کے دیگر افسران مشیر کے ہمراہ تھے ۔