کشتواڑ//کشتواڑ پولیس نے سیوک ایکشن پروگرام کے تحت پولیس لائنزکشتواڑ میں کلچرل پروگرام کا اہتمام کیا جس دوران بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ پروگرام کا اہتمام سیوک ایکشن پروگرام کے تحت کیا گیا جس میں مقامی نوجوان کلاکاروں نے شرکت کی اور موسیقی کے ذریعے سامعین کے دل جیت لیے اور انھیں انعامات سے بھی نوازا گیا۔اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ ، ایس ایس ایس پی کشتواڑ ، ایڈیشنل ایس پی، ڈی ایس پی ہیڈکواٹر و دیگر پولیس و سیول انتظامیہ کے افسران موجود تھے۔