کشتوڑ//ضلع کشتواڑ کے بالائی علاقوں میں گزشتہ ماہ ہوئی برفباری نے جہاں تباہی مچادی ہے وہیں علاقہ واڑون میں بھاری پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔اگرچہ انتظامیہ سے نقصان کی بھرپائی کی مانگ کی گئی تھی لیکن ابھی تک کوئی اقدام نہیں ہوا۔واڑون کے افتی میں چوئی درمن پل برفباری کے سبب دریا میں ڈھہ گیا جسے علاقے کی عوام کو پیدل چلنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ یہ پل کافی اہمیت کا حامل تھا اور عوام کو کئی کلومیٹر کا سفر چند منٹوں میں طے ہوتا تھا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ انھوں نے انتظامیہ سے اس پل کی مرمت کی مانگ کی تھی لیکن ایسا نہ ہوا جسکے سبب یہ پل ڈھہ گیا اور پندرہ روز تک انتظار کرنے کے بعد اب مقامی لوگوں نے ازخود اس پل کو عارضی طور ٹھیک کرنے کا کام شروع کیا ہے اور پیسے جمع کرکے اسکی مرمت شروع کی ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ انھیں انتظامیہ سے اس پل کی مرمت کی کوئی امید نہیں ہے اور اسلے انہوں نے خود ہی اسے ٹھیک کرنا بہتر سمجھا۔