گاندربل/ارشاد احمد/گاندربل سے ملحقہ علاقہ کھنہ پیٹھ(سعدہ کدل) میں پولیس کے سپیشل گروپ نے ناکہ کے دوران ارشد احمد میر ولد محمد سبحان ساکن سہہ پورہ گاندربل کو گرفتار کیا۔اسکی تحویل سے دستی بم برآمد کیا گیا۔نوجوان کو گاندربل پولیس کے حوالے کیا گیا۔ اسکے خلاف کیس زیر نمبر 211/2021 درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی۔