مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کی جامع مسجد صدیق اکبر میں عید میلاد النبی کی مناسبت سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف علاقوں و اضلاع سے آئے ہوئے علماء اور مذہبی سکالروں نے شرکت کی ۔پروگرام میں مولانا سخاوت حسین اور مولانا محمد فاروق نعیمی کے علاوہ دیگر کئی علماء موجود تھے جنہوں نے رسول پاک ﷺ کی سیرت اور تعلیمات پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ دین کو عام کرنے کیلئے اپنا رول ادا کریں ۔انہوں نے کہاکہ بچوں و دینی تعلیمات کی جانب راغب کرنے کیلئے علماء کیساتھ مل کر کام کیا جائے ۔حافظ طارق جمیل اور دیگر کمیٹی اراکین کی جانب سے منعقدہ رپروگرام کے دوران عید میلاد النبی کے پروگرام پر بھی خصوصی روشنی ڈالی گئی ۔پروگرام میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔