سرینگر// کشمیر یونیورسٹی کے ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ سینٹر (ایچ آر ڈی سی) نے جمعہ کو Gender Equality and NEP-2020’ پر ایک خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا۔رجسٹرار ڈاکٹر نثار احمد میر نے شرکاء کو آن لائن موڈ کے ذریعے لیکچر دیا۔انہوں نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی-2020 ایک جامع دستاویز ہے جو تعلیم میں صنفی شمولیت پر بہت زیادہ زور دیتی ہے، ڈاکٹر میر نے کہا کہ اس فلیگ شپ پالیسی کے مقاصد کو حقیقی معنوں میں پورا کرنے کیلئے جہاں بھی ضرورت ہو، موجودہ تعلیمی نظام کی تشکیل ضروری ہے۔انہوں نے ماہرین اور پالیسی سازوں پر زور دیتے ہوئے کہا، "این ای پی-2020 نہ صرف معیاری تعلیم تک سب کی آفاقی رسائی کا مطالبہ کرتا ہے، بلکہ یہ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے مطابق جامع اور مساوی تعلیم کے فروغ کی بات بھی کرتا ہے۔ڈاکٹر میر نے اعلیٰ تعلیمی اداروں (HEIs) میں صنفی مساوات حاصل کرنے اور مہارت کی ترقی کیلئے کورسز کو شامل کرنے پر زور دیا، اپنے خطبہ استقبالیہ میں UGC-HRDC کے ڈائریکٹر پروفیسر مشتاق احمد درزی نے روشنی ڈالی ۔ انہوں نے شرکاء کی توجہ NEP 2020 کی طرف مبذول کرائی جو ملک کے تعلیمی نظام میں معیاری اور مقداری اصلاحات لانا چاہتا ہے۔