سرینگر//جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی نے سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو 104 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ جے کے پی سی سی کے صدر غلام احمد میرکی صدارت میں پارٹی دفتر میں اجلاس منعقد ہوا جس میں سینئر لیڈروں اور کارکنوں نے شرکی کی۔ اجلاس میں سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ قوم کے لئے ان کی بے لوث خدمات اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ اجلاس میں غلام احمد میر نے کہا کہ اندرا گاندھی کو ان کے نظریہ اور قائدانہ خوبیوں کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، جنھیں دفاع، معاشی ، تعلیم اور دیگر مختلف محاذوں پر قوم کو مضبوط بنانے کا سہرا بھی دیا جاتا ہے جب کہ وہ لوگوں کے تمام طبقات کی یکساں طور پر خدمت اور بااختیاْر بنانے کے لیے پرعزم رہی۔میر نے مزید کہا اور کہا کہ اندرا گاندھی نے ہر لحاظ سے قوم کی جامع ترقی کو یقینی بنایا۔