کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کی سب ڈویژن پاڈر کے دورافتادہ علاقہ گندھاری میں نجی مواصلاتی کمپنی نے ٹاور لگاکر علاقہ میں مواصلاتی نظام شروع کیا۔ مرکزی وزیر نے ان ٹاوروں کو لگانے کا حکم دیا جسکے بعد اس علاقہ میں ٹاور لگائے گئے۔گندھاری علاقہ سب ڈویژن پاڈر کا سب سے دوردراز علاقہ ہے اور 200سے زائد نفوس پر مشتمل آبادی والا علاقہ آج تک مواصلاتی نظام سے محروم تھا اور کافی کٹھن و پہاڑی پر مشتمل ہے ۔علاقہ میں مواصلاتی نظام شروع ہونے سے عوام کے چہروں پر رونق لوٹ آئی ہے اور انھوں نے سبھی کا شکریہ ادا کیا۔