جموں//پٹھان کوٹ (پنجاب) میںپیرکی صبح ایک آرمی کیمپ کے قریب گرنیڈ دھماکے کے بعد جموں پٹھانکوٹ ہائی وے پر سیکورٹی گرڈ کو سخت کر دیا گیا ہے۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ پنجاب پولیس نے ایک واقعہ کی اطلاع دی ہے اور اس کے مطابق پنجاب سے منسلک ہائی وے پر بھی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ "ہم نے لکھن پور میں گاڑیوں کے داخلے پر ان کی چیکنگ کو تیز کر دیا ہے اور ہائی وے پر خصوصی ناکے بھی قائم کیے گئے ہیں۔"ان کا کہنا تھا کہ ’’ہم پہلے سے ہی ہائی وے پر معمول کے مطابق الرٹ ہیں لیکن پٹھانکوٹ دھماکے نے سیکیورٹی ایجنسیوں کو خبردار کردیا ہے اور ہم پنجاب پولیس کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔‘‘پولیس افسر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی صحیح طریقے سے جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔افسر نے مزید کہا کہ اسی طرح سرحدی دیہاتوں کو بھی کسی بھی قسم کی ملک دشمن سرگرمیوں سے بچنے کے لیے الرٹ کر دیا گیا ہے۔