بانڈی پورہ//لہروال پورہ بانڈی پورہ میں 9 سال قبل ایک مزدور کے قتل میں ملوثین کو سزا سنای گئی ہے۔ر نگار احمد ڈار ولد محمد صدیق کو قتل کیا گیا جس کے بعد پولیس نے اس سلسلے میں 7افراد کی گرفتاری عمل میں لائی۔پرنسپل ڈسٹرکٹ وسیشن جج محمد ابراہیم وانی نے اس قتل کے کلیدی ملزم غلام حسن ڈار کو 9سال قیدمحض ایک لاکھ پچاس ہزار جرمانہ کی سزادی گئی جب اْسے رنبیرپینل کوڈ کی دفعہ304شق2کے تحت مجرم پایاگیا جبکہ اسکے چھ ساتھیوں کو تین تین سالقید کی سزا سنائی گئی۔ دیگر ملزموں کو رنبیرپینل کوڈ کی دفعہ341 کے تحت دیگر جرموں زنبیرپینل کوڈ کی دفعہ147اور341 کے تحت مجرم پایاگیااورانہیں تین سال ایک ماہ کی قیدکی سزاسنائی گئی۔ سرکارکی طرف سے عبدالمجید جبکہ ملزموں کی طرف سے شعیب احمد دیوانی کیس کی پیروی کررہے تھے۔