Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

کانگڑیاں،کرسیاں، میز اور ٹوکریاں بنانے کی ہنرکاری کاروایتی شاخسازی کاشعبہ | گاندربل کے متعدد علاقوں میں ختم ہونے کی دہلیز پر،سینکڑوں کاریگروں میں مایوسی کی لہر

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 6, 2021 12:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
گاندربل//کشمیر کی صدیوں پرانی روایتی بید کی دستکاری کی ہنزسرکار کی عدم توجہی سے ختم ہونے کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔جہاں چرار شریف اور اسکے ملحقہ علاقوں میں کانگڑیاں اور دیگر گھریلو استعمال میں آنے والی چیزیں جنگلات میں پائے جارہے مخصوص قسم کے پودوں کی شاخوںسے تیار کی جاتی ہیں وہیں گاندربل اور بانڈی پورہ علاقوں میں بید کے درختوں کی شاخوں کو ان چیزوں کیلئے استعمال میں لایا جاتا ہے اور شاخسازی کا یہ کام یہاں صدیوں سے کی جارہا ہے۔شالہ بگ، ژھندنہ ،کورگ،ہرن، کژھن،ملک پورہ سمیت کئی دیگر علاقوں میں  بید کی شاخوں سے کئی اقسام کی ٹوکریاں،کرسیاں، میز اور کئی اقسام کی کانگڑیاں بنائی جاتی ہیں۔ان علاقوں میں 70 فیصد سے زیادہ آبادی مرد اور خواتین اس ہنز سے وابستہ ہیں، تاہم کاریگروں نے شکایت کی ہے کہ وہ انتہائی غربت کی زندگی گزار رہے ہیں، کیونکہ سرکاری طور پر اس شعبہ کی سر پرستی نہیں کی جارہی ہے۔شالہ بگ کے 60 سالہ مقامی کاریگر محمد مقبول ڈار نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ "گاندربل کے شیر پتھری کے شالہ بگ، ژھندنہ ،ہرن ملک پورہ سمیت دیگر علاقوں میں بید کے پودے لگانے کیلئے قریب 4ہزار کنال سے زائد راضی استعمال میں لائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بید کے درختوں کی شاخیں کاٹنے کا کام مارچ، اپریل یا اکتوبر نومبر مہینوں میں کیا جاتا ہے،جس کے بعد ایک دو روز تک ان شاخوںکو پانی میں بھگونے کیلئے رکھا جاتا ہے جس کے بعد بڑی ٹینکیوں میں 24 گھنٹوں تک انہیں اُبالا جاتا ہے۔ابالنے کے بعد ان شاخوںسے چھلکا اتار کر تین چار روز تک دھوپ میں سوکھنے کیلئے رکھا جاتا ہے جس کے بعد کاریگر اور ہنر مند لوگ ان سے کانگڑیاں، کرسیاں، میز، شادی بیاہ میں استعمال کی جانے والی مختلف اقسام کی ٹوکریاں بناتے ہیں۔محمد مقبول نے مزید کہا کہ’’ان علاقوں کی آبادی کا ایک بہت بڑا حصہ نسل در نسل اس صدیوں پرانی روایتی شاخسازی کے شعبہ سے وابستہ ہیں تاہم کئی دہائیوں کے دوران سرکار کی عدم توجہی کی وجہ سے بہت سے لوگوں نے  اس شعبہ سے دوری اختیار کی۔انہوں نے کہا کہ وہ پچھلے 40 سالوں سے شاخسازی کے شعبہ سے منسلک ہیں جبکہ باپ دادا بھی اسی ہنر سے وابستہ رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ شاخسازی کی ہنر مندی کوتقویت دینے کیلئے کسی بھی سرکاری محکمے سے مالی مدد نہیں ملتی ، اور نہ کاری گروں کو کام کے عوض مزدوری مل رہی ہے۔اس ہنر سے وابستہ محمد مقبول نے کہا کہوہ شاخوں سے مختلف چیزیں بنا کر ٹھیکیداروں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں جن سے وہ لوگ لاکھوں کماتے ہیں۔کشمیر عظمیٰ نے جب اس معاملے کے بارے میں ڈائریکٹر انڈسٹریز اینڈ ہینڈی کرافٹس محمود احمد شاہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ"شاخسازی ایک اہم صنعت اور شعبہ ہے ،جس کی حوصلہ افزائی کرنے کی اشد ضرورت ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ شاخسازی کی روایتی ہنر کومحفوظ بنانے اور اسے فروغ دینے کیلئے بیشتر سکیمیں موجود ہیں جن سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے اس سے وابستہ کاریگر اور ہنر مندوں کو آگے آنے کی ضرورت ہے۔
 
 
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پہلگام میں زیڈ موڑ کے قریب یاتری گاڑی حادثے کا شکار، چار افراد زخمی
تازہ ترین
سانبہ جموں میں بی ایس ایف اہلکار کی مبینہ خودکشی
تازہ ترین
گرمیوں کی تعطیلات کے بعد کل سے دوبارہ کھلیں گےاسکول: سکینہ ایتو
تازہ ترین
دنیا بھر میں جاری تنازعات تیسری عالمی جنگ کا سبب بن سکتے ہیں: نتن گڈکری
تازہ ترین

Related

تازہ ترینکشمیر

پلوامہ ہسپتال میں طبی عملے پرمبینہ طور لاپرواہی کا الزام،ضلع مجسٹریٹ پلوامہ نے انکوائری کا حکم دیا، 15روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

July 7, 2025
تازہ ترینکشمیر

گالندر پانپور میں دلخراش سڑک حادثہ ،2ازجان، 3مضروب

July 7, 2025
کشمیر

کشمیر میں گرمی کی لہر برقرار | سرینگر میںپارہ 33.7ڈگری ریکارڈ | آج سے6روز تک درجہ حرارت میں نمایاں کمی کی پیش گوئی

July 6, 2025
کشمیر

کپوارہ کے سرکاری سکولوں میں 980اسامیا ں خالی | اندراج بڑھانے پر توجہ، تدریسی عملہ ناکافی ،70عمارتیں برسوں سے زیر تعمیر

July 6, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?