ڈھاکہ// بنگلہ دیش کے جھالو کاٹی ضلع میں سگندھا ندی میںبیچ سمندر جمعہ کی صبح سویرے ایک کشتی میں آگ لگ جانے سے کم از کم39لوگوں کی موت اور 200سے زیادہ لوگ زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ گابخان۔ دھان شری علاقہ میں کل صبح سویرے تین بجے ہوا۔کئی زخمیوں کو بارشیول شیر بنگلہ میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے باقی کو دیگر اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے ۔بارشل فائر بریگیڈ سروس اور سٹی سیکورٹی کے ڈپٹی ڈائرکٹر کمال حسین نے بتایا کہ فائربریگیڈ کی پانچ گاڑیاں آگ پر قابو پانے کے لئے لگائی گئی ہیں۔ انہوں نے اندیشہ ظاہر کیا کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔ کچھ زخمیوں کی حالت بہت نازک ہے ۔ایم وی مہم۔10کشتی تقریباً ایک ہزار مسافروں کو لیکر ڈھاکہ سے برگونا جارہی تھی۔ کشتی کے انجن روم میں اچانک آگ لگ گئی جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے کشتی کو اپنی زد میں لے لیا۔کشتی میں آگ لگ جانے سے کئی مسافر جان بچانے کے لئے ندی میں کود گئے اور انہوں نے تیر کر اپنی جان بچائی۔اس درمیان جہاز رانی وزارت نے آگ لگنے کے واقعہ کی جانچ کے لئے آٹھ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔مقامی پولیس چیف معین الاسلام کا کہنا ہے کہ ’تین منزلہ اوبھیجن 10 نے آگ پکڑ لی۔ ہم نے 32 لاشیں نکال لی ہیں۔ زیادہ تر افراد اآگ کی وجہ سے ہلاک ہوئے جبکہ کچھ دریا میں چھلانگ لگانے کے بعد اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔‘انہوں نے بتایا کہ ’ہم نے جلنے کی وجہ سے زخمی ہونے والے 100 افراد کو باریسل کے ہسپتالوں میں بھیجا ہے۔‘واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کشتیوں میں آتشزدگی کے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں اور بنگلہ دیش میں ماہرین حفاظت کے غیر معیاری انتظامات، بحری جہازوں کی ناقص دیکھ بھال اور ان میں مسافروں کی زیادہ بھیڑ کو ان حادثات کی وجہ قرار دیتے ہیں۔