نیویارک //عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ تیزی سے بڑھتے اومی کرون کے کیسز سے وائرس کے مزید نئے اور خطرناک ویریئنٹس سامنے ا?نے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی سینیئر ایمرجنسیز ا?فسیر کیتھرائن سمال وڈ نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’اومی کرون جتنا زیادہ پھیلتا ہے اتنی ہی تیزی سے شکل تبدیل کرتا جاتا ہے، جس سے عین ممکن ہے کہ کوئی نیا ویریئنٹ سامنے ا? جائے۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اب اومی کرون مہلک ہو رہا ہے، یہ اموات کا باعث بن سکتاہے جو ڈیلٹا کے مقابلے میں شاید کم ہوں، لیکن جانے اگلی قسم کیا کچھ کرے۔ادھرفرانس میں سائنسدانوں نے کورونا کا ہی ایک اور ویرینٹ ’ا?ئی ایچ یو‘ دریافت کیا ہے۔آئی ایچ یو(IHU ) ویرینٹ پہلی بار پچھلے مہینے جنوبی فرانس میں پایا گیا تھا لیکن اب اس نے عالمی ماہرین کی توجہ حاصل کرنا شروع کر دی ہے۔فرانس کے شہر مارسیلی میں کم از کم 12 افراد ا?ئی ایچ یو سے متاثر پائے گئے ہیں۔مارسیلی میں مقیم میڈیٹرینی انفیکشن یونیورسٹی ہاسپٹل انسٹی ٹیوٹ کے محققین کے ذریعے یہ ویرینٹ دریافت کیا گیا۔ریسرچ کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اس ویرینٹ میں 46 میوٹیشن ہیں، جو اومی کرون سے بھی زیادہ ہے۔اس سے یہ خدشہ پیدا ہو رہا ہے کہ ا?ئی ایچ یو موجودہ ویکسین کے خلاف زیادہ مزاحمت کرسکتا ہے۔ تاہم ماہرین نے کہا ہے کہ اس کے اثرات کے بارے میں یقین کے ساتھ کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔اس سے قبل24 نومبر 2021 کو اومی کرون ویرینٹ جنوبی افریقہ سے سامنے ا?یا تھا جو اب تک 100 ممالک میں پھیل چکا ہے۔‘
ایک عمرے کے فوری بعد دوسرے عمرے کی سہولت ختم
الریاض// سعودی عرب کے حکام نے ایک عمرے کے فوری بعد دوسرے عمرے کی سہولت ختم کردی۔سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق اب ایک عمرے کے بعد 10 روز کا وقفہ لازمی قرار دے دیا گیا ہے ۔حکام کے مطابق 10روز سے کم وقفے پر عمرے کا اجازت نامہ جاری نہیں کیا جائے گا۔سعودی عرب کے حکام نے یہ فیصلہ کورونا کے بڑھتے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے ۔خیال رہے ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز دنیا بھر میں ایک بارپھر انتہائی تیزی سے بڑھنا شروع ہوگیا ہے ۔اس دوران ہانگ کانگ نے بدھ کو سخت نئے رہنما خطوط کا اعلان کرتے ہوئے 8 جنوری سے ہندوستان سمیت آٹھ ممالک سے مسافر پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے ۔ہانگ کانگ کی رہنما کیری لام نے کہا کہ آسٹریلیا، برطانیہ، امریکا، کینیڈا، پاکستان، فلپائن، فرانس اور ہندوستان سے دوہفتے کے لئے پروازوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔اے بی سی نیوز نے محترمہ لیم کے حوالے سے بتایا کہ ان ممالک سے مسافر پروازوں کو ہانگ کانگ میں اترنے کی اجازت نہیں ہوگی اور ان ممالک میں رہنے والے افراد کو ٹرانزٹ پروازوں سمیت ہانگ کانگ کے لئے اڑان بھرنے کی اجازت نہیں ہے ۔محترمہ لین نے کہا کہ 7 جنوری سے شام 6 بجے کے بعد ریستورانوں میں کھانے پر پابندی عائد کر دی جائے گی اورکم ازکم دوہفتے کے لئے سوئمنگ پول، کھیلوں کے مراکز، بار اور کلب، عجائب گھر اور دیگر مقامات کوبند کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا،"ہمیں ابھی پانچویں لہردیکھنا باقی ہے ، لیکن ہم اس کے دہانے پرہیں۔
امریکہ:ایک دن میں 10لاکھ سے زائد معاملے سامنے
واشنگٹن //کورونا وائرس کے دوران 24گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 10لاکھ نئے کیس ریکارڈ ہوئے،جس سے امریکا منفی عالمی ریکارڈ بن گیا ہے۔ وبائی امراض کی روک تھام کے نگران انتھونی فاو?چی کہا ہے کہ امریکا میں اومیکرون کا پھیلاو? چند ہفتوں میں انتہاو?ں کو چھونے لگے گا۔دوسری جانب بھارت میں بھی کورونا وائرس سے صورت حال مخدوش ہورہی ہے اور ریاست تلنگانہ اور ممبئی شہر میں اسکول بندکردیے گئے ہیں۔ حکومت نے ہفتہ اور اتوار کے روز 2روزہ کرفیو لگانے کا اعلان بھی کیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست بہار میں 3 دن میں 168 ڈاکٹروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔ ادھر نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت ا?گیا ہے۔ادھرفرانس کے صدر ایمانویل میخواں نے ملک کے تمام باشندوں کی ٹیکہ کاری پر سخت موقف اپنایا ہے ۔ مسٹرمیخواں نے منگل کو کہاکہ میں چاہتا ہوں کہ ملک کے ہر شہری کو ویکسین لگائی جائے اور جب تک ہر کسی کو ویکسین نہیں لگائی جاتی، ان لوگوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا جو ویکسین نہیں لگائیں گے ۔ میری خواہش ہے کہ ملک میں کوئی بھی شخص ویکسین کے بغیر نہ رہے ۔ ایک مقامی اخبار سے بات کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ کسی کو زبردستی ویکسین نہیں لگائی جائے گی، لیکن جن لوگوں نے حفاظتی ٹیکے نہیں لگائے انہیں عوامی مقامات پر جانے سے روکا جائے گا اور لوگوں کو ویکسین لگوانے کی ترغیب دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ویکسین نہیں لگوائی انہیں جیل نہیں بھیجا جائے گا تاہم یہ بتانا ضروری ہے کہ جو لوگ ویکسین نہیں لگوائیں گے وہ ریستوران، کافی ہاؤس، سینما یا تھیٹر جانے سے محروم رہیں گے ۔ بی بی سی کے مطابق فرانس ان یورپی ممالک میں سے ایک ہے جہاں 90 فیصد سے زائد بالغ آبادی کو ویکسین کی دونوں خوراکیں دی گئی ہیں۔