Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
سپورٹس

آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹوں سے ہرایا

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 15, 2022 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
کنگسٹن (جمائیکا) /آئرلینڈ نے جمائیکا کے سبینا پارک میں بارش کی وجہ سے دوسرے سی جی انشورنس ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ آئرلینڈ نے ڈک ورتھ لوئس (ڈی ایل ایس) کے اصولوں کی بنیاد 21 گیندوں سے ہرادیا۔آئرلینڈ تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ جیتنے کے بعد ایک ایک کی برابری پر آگیا ہے ۔ بارش کی وجہ سے اس میچ میں آئرلینڈ نے 32.3 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے ۔ ہیری ٹییکٹر 75 گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 54 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ اینڈی میک برائن نے 45 گیندوں پر 35 رنز بنائے جس میں چار چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔اس سے قبل آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کے سلامی بلے باز شائی ہوپ نے 17 اور جسٹن گریوز نے 19 رن بناکر 38 رنوں کی شراکت داری کی جس کے بعد ہوپ کو کریگ ینگ نے بولڈ کیا ۔ کریگ ینگ نے جسٹن گریوز اور نکولس پورن کو جلدی ہی آؤٹ کر کے پویلین واپس بھیج دیا۔آئرلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کی جیت کے ہیرو شرما بروکس نے 64 گیندوں پر 43 رن بنائے جس میں پانچ چوکے شامل تھے ۔ایک وقت میں ویسٹ انڈیز 33.4 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بناسکا۔ اس کے بعد روماریو شیفرڈ (50) اور اوڈین اسمتھ (46) نے ٹیم کو سنبھالا اور اسمتھ نے طوفانی اننگز کھیلتے ہوئے 19 گیندوں میں دو چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 46 رنز بنائے ۔روماریو شیفرڈ نے 41 گیندوں میں اپنی نضف سنچری مکمل کی جس میں سات چوکے شامل تھے ۔ روماریو شیفرڈ نے دو نتیجہ خیز شراکت داریاں نبھائیں۔ روماریو نے پہلے عقیل حسین (11) کے ساتھ آٹھویں وکٹ کے لیے 32 رنز کا تعاون کیا۔ روماریو اور اوڈین اسمتھ نے نویں وکٹ کے لیے 58 رنز کی شراکت داری کی۔ آئرلینڈ کے اینڈی میک برائن 4۔36۔2۔10 کریگ ینگ3۔42۔1۔8 اور جوش لٹل 2۔40۔1۔10 اوور پھینک کر سب سے کامیاب گیندباز رہے ۔ویسٹ انڈیز کے 229 رنز کے تعاقب میں آئرلینڈ کے ولیم پورٹر فیلڈ (26) اور پال اسٹرلنگ (21) نے 47 رنز بنا کر آئرلینڈ کو اچھا آغاز فراہم کیا۔ بائیں ہاتھ کے اینڈی میک برائن نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 35 رنز بنائے ۔بارش شروع ہونے تک آئرلینڈ نے 31.2 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنا لیے تھے ۔ اس وقت ہیری ٹییکٹر 50 رنز بناکر بیٹنگ کر رہے تھے ۔ آئرلینڈ نے 32.3 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے تھے ۔ ویسٹ انڈیز کے لیے ، عقیل حسین نے آٹھ اوورز میں 51 رن دے کر 2 وکٹ، روسٹن چیس نے پانچ اوورز میں 19 رن دے کر ایک وکٹ، روماریو شیفرڈ (چار اوورز میں 12 رن دے کر ایک وکٹ) اور کیرون پولارڈ (تین گیندوں میں چار رن دے کر ایک وکٹ) حاصل کیا۔ بارش کی وجہ سے میچ میں خلل پڑنے پر آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو ڈی ایل ایس قاعدے کے تحت 21 گیندوں باقی رہتے ہوئے پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔(یو این آئی)
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہندوستان نے امن کی بحالی کے لئے بڑے بھائی کا رول نبھایا: الطاف کالو
تازہ ترین
جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کے بعد جموں وکشمیر کے سرحد خاموش، بازاروں میں گہماگہمی
تازہ ترین
ہندوستان جنگ نہیں چاہتا لیکن ملی ٹینسی کے بنیادی ڈھانچے پر کارروائی ضروری تھی: ڈوبھال
برصغیر
اب کشمیر معاملے کوحل کے لیے کام کروں گا: ٹرمپ
برصغیر

Related

سپورٹس

پاکستان کے ساتھ کشیدگی آئی پی ایل ایک ہفتے کیلئے ملتوی

May 9, 2025
سپورٹس

کھیلو انڈیا شوٹنگ میں مہاراشٹرا نے جیتاگولڈ ، بہار کو برونز میڈل ملا

May 9, 2025
سپورٹس

انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ آج مزید 5میچ کھیلے جائیں گے

May 9, 2025
تازہ ترینسپورٹس

پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے درمیان آئی پی ایل غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

May 9, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?