Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
کشمیر

اچانک لاک ڈائون سے لوگ پریشان | سرینگر اور قصبہ جات میں مسافروں کو ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کا سامنا

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 16, 2022 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
سرینگر// انتظامیہ کی جانب سے ہفتہ کو اچانک لاک ڈائون کے نتیجے میں لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ کورونا کیسوں میں تیزی کے ساتھ پھیلائو کے بعدہفتہ کو اچانک لاک ڈائون کیا گیااور تمام تجارتی مراکز بشمول دکانوں اور نجی دفاتر کو بند کیا گیا۔ اچانک لاک ڈائون کے نتیجے میں لوگ ہکا بکا ہوکر رہ گئے۔گاڑیوں کی رفتار اچانک تھمنے کی وجہ سے دیگر اضلاع سے سرینگر اور قصبہ جات علاقوں میں آنے والے لوگوں کو ٹرانسپورٹ کے مسائل پیدا ہوئے۔ پائین شہر کے زینہ کدل میں جنوبی کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک تاجر نے بتایا کہ وہ زینہ کدل خریداری کرنے کیلئے آیا تھا،تاہم جب وہ بازار میں پہنچے تو دکانیں یکا یک بند ہوگئیں اور و ہ دیکھ کر ششدر رہ گیا۔ لاک ڈائون کی وجہ سے کئی مقامات پر تاجر،مسافر اور سیاح درماندہ ہوکر رہ گئے،جس کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ جن سیاحوں نے پہلے سے ہی ہفتہ کے آخری ایام میں گلمرگ،پہلگام اور دیگر مقامات پر جانے کیلئے رخت سفر باندھا تھا،وہ بھی سرینگر میں ہی درماند ہوگئے۔ ممبئی کے میرا روڑ سے تعلق رکھنے والے ایک کنبے نے بتایا کہ وہ گزشتہ کئی روز سے یہاں ہے اور ہفتہ کو گلمرگ کا پروگرام بنایا تھا،تاہم لاک ڈائون کی وجہ سے انکی یہ خواہش دل میں ہی رہی کیونکہ پیر کو وہ واپس جا رہے ہیں۔ لیلیٰ شیخ نامی خاتون نے بتایا کہ و ہ اکثر وادی آتے رہتے ہیں تاہم دورے کے آخری ایام میں وہ دل برجستہ ہوگئے۔ اسپتالوں میں مریضوں کی عیادت کرنے اور انکی تیماداری کیلئے لوگوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔جی بی پنتھ اسپتال کے باہر کنگن کے مضافاتی علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک تیمادار نے بتایا کہ انکے بچے کو اسپتال سے رخصتی دی گئی تاہم لاک ڈائون کی وجہ سے وہ گھر نہ پہنچنے کے خدشات میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
 
 
 
 

غیر اعلانیہ لاک ڈائون سے افراتفری:سی سی آئی کے

سرینگر//ایسوسی ایٹڈ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کشمیر (سی سی آئی کے)نے پوری وادی میں انتظامیہ کی طرف سے نافذ کیے گئے غیر اعلانیہ اور اچانک لاک ڈائون پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں سی سی آئی کے کے صدر طارق رشید غنی نے کہا کہ بے ساختہ لاک ڈائون سے عام لوگوں، طلبا، تاجروں، دکانداروں اور سیاحوں کو بہت زیادہ تکلیف ہوئی ہے جو کئی جگہوں پر پھنسے ہوئے ہیں۔غنی نے کہا کہ چیمبر نئی لہر کے پھیلا ئوکو روکنے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کا وعدہ کرتا ہے۔انہوں نے کہا’’ہم لاک ڈائون کی مخالفت نہیں کرتے لیکن اس کا اعلان پہلے ہی کر دیا جانا چاہئے تھا تاکہ لوگ اور تاجر گھر سے جلدی نہ نکلتے اور دن میں کہیںنہیںپھنستے۔سی سی آئی کے نے کہا کہ بہت سے سیاح جنہوں نے مختلف سیاحتی مقامات کا سفر طے کیا ہے وہ بھی شاہراہوں پر پھنسے ہوئے ہیں۔سی سی آئی کے نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ مسافروں کو سیاحتی مقامات پر جانے کی اجازت دیں جبکہ لوگوں کو انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے اور تمام ایس او پیز پر عمل کرنے کا مشورہ بھی دیا۔ (کے این ایس )
 
 

تعمیراتی کاموں پر منفی اثرات مرتب:اکنامک الائنس

سرینگر// کشمیر اکنامک الائنس نے اچانک لاک ڈائون پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس لاک ڈائون نے افراتفری پھیلا دی ہے۔ الائنس کے شریک چیئرمین فاروق احمد ڈار نے کہا کہ اچانک لاک ڈائون کی وجہ سے تعمیراتی کاموں پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال  کے دوران پہلے ہی تعمیراتی کاموں پر مختلف وجوہات کی بنیاد پر کام کی رفتار سست رہی جبکہ موسم سرما کے بعد مالی سال ختم ہوگا اور تعمیراتی کاموں کیلئے مختص کئے گئے رقومات بھی فوت ہونگے۔ڈار نے انتظامیہ پر زور دیا کہ تعمیراتی کاموں میں بیشتر محنت کش کام کرتے ہیں جو روزانہ کی بنیادوں پر کماتے ہیں،جس کی وجہ سے انکے چولہے بھی جلتے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ لاک ڈائون کے دوران محنت کشوں کو اپنی منزل اور کاموں تک جانے کی اجازت دی جائے تاکہ انکے اہل و عیال کی کفالت ہوسکے۔ انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ مزدوروںکو جائے کامپر جانے کی اجازت دیں جبکہ لوگوں کو انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے اور تمام ایس او پیز پر عمل کرنے کا مشورہ بھی دیا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ان کی حفاظت کرنا ہر انسان کے لئے لازمی! ان کی حفاظت کرنا ہر انسان کے لئے لازمی!
مضامین
زندگی کی چکا چوند ٹیکنالوجیکل سہولیات کی مرہون ِ منت ! انٹروپی۔ جمادات و نباتات اور انسان وحیوان کی جبلت کا حصہ
طب تحقیق اور سائنس
آپریشن سِندور کے بعد جنگ بندی کا اعلان | چند روز کے تنائو کے بعد عوام نے راحت کی سانس لی اظہار خیال
مضامین
! جنگ بندی خوش آئند،جنگ سودمند نہیں حال و احوال
مضامین

Related

کشمیر

ہندوپاک جنگ بندی | کرناہ میں معمولات بحال | لوگوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے

May 12, 2025
کشمیر

گولے ناکارہ بنانے تک واپس نہ جائیں | سرحدی آبادی کو پولیس کا مشورہ

May 12, 2025
کشمیر

کپوارہ سڑک حادثات | شہری لقمہ اجل،7افراد زخمی

May 12, 2025
کشمیر

سفیدوں سے نکلنے والے روئی کے گالے | الائی پورہ پلوامہ میں لوگ انفیکشن کا شکار

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?