عظمیٰ نیوز سروس
اونتی پورہ//:مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع سنجے سیتھ نے کہا ہے کہ ہمودی حکومت نے ملک کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر کی کلہم ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور یہاں کے لوگوں کو اب مقامی سطح پربہتر طبی سہولیات فرا ہم کی جا رہی ہے۔ وہ منگل کو جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں زیر تعمیر ایمز اونتی پورہ کے موقعے پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کر رہے تھے۔انہوں نے ایمز کا دورہ کرکے جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا اور وہاں کے افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے ایمز کو مرکزی حکومت کا ایک تحفہ قرار دیا اور کہا کہ اب اہلیان کشمیر کو گھر کی دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کی جائے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر کے بیٹ انڈسٹری کو فرغ دینے کے لیے اقدامات کیے ہیں جسے یہاں کی اقتصادیات کو استحکام ہوگا۔ سٹیٹ ہڈ کے معاملے پر لب کشائی کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ریاستی درجہ کی بحالی کے متعلق مرکزی حکومت وعدہ بند ہے اور ریاستی درجہ مودی کے دور میں ہی دیا جائے گا۔پاکستان کی جانب سے نارکو ٹریزم کے معاملے پر بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ سرحدوں پر نگرانی کے ساتھ سسٹم بہتر کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے ملک کی عوام کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ اس موقعے پر بی جے پی کے ریاستی صدر ست پال شرما، ڈاکٹرسید درخشاں اندرابی، جنرل سیکرٹری انور خان، ترجمان الطاف ٹھاکر اور دیگر لیڈران بھی موجود تھے۔