پیرس //فرانسیسی پارلیمان نے مسلمانوں خواتین کے حجاب پہن کرکھیلوں کے مقابلوں میں شرکت پرپابندی کی قرارداد منظورکرلی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق حجاب پرپابندی کے حق میں 160 اورمخالفت میں 143ووٹ ڈالے گئے۔ حجاب پرپابندی کی ترمیمی قرارداد انتہاپسند دائیں بازو کے گروپ نے دی تھی۔ قرارداد میں کھیلوں کے مقابلوں میں حجاب پہن کرشرکت پرپابندی کے لیے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کو جواز بنایا گیا۔