Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

عالمی یوم خواتین اورہم

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 10, 2022 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
یہ سبھی جانتے ہیں کہ ہر ملک میں ہر مذہب میں اپنے مذہبی تہوار مخصوص دن پر منائے جاتے ہیں۔ ملک و بیرون ملک میں تہواروں کے علاوہ بھی کچھ ایام منائے جاتے ہیں۔ یومِ اطفال، یومِ مزدور اور یومِ نوجوان وغیرہ وغیرہ۔ عالمی یومِ خواتین کا آغاز ۸؍مارچ ۱۹۰۹ء میں نیویارک سے ہوا تھا۔ اقوامِ متحدہ نے ۱۹۷۷ء میں اسے اپنے عالمی دنوں میں شامل کیا۔ آج خواتین اپنے بنیادی حقوق سے آگاہ ہورہی ہیں اور وہ اپنی علاحدہ شناخت بھی بنارہی ہیں۔خواتین کو نہ صرف ان کے حقوق سے آگاہ کرنے کے لیے بلکہ ان کا رتبہ ومقام بڑھانے کے لیے خواتین کا دن منایا جاتا ہے۔دنیا کے مذاہب میں عورت ہمیشہ ظلم وجور کی شکار رہی۔ محسنِ انسانیتؐ کی آمد سے قبل دنیا میں محکوم وکم تر سمجھی جاتی تھی۔ عورت جائیداد کی وارث نہیں بلکہ جائیداد کا ایک حصہ تھی جو ترکہ میںتقسیم کردی جاتی تھیں مگر قربان جائیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر، جس نے تعلیمی میدان میں انقلاب برپا کیا تھا۔جس کے نتیجے میںحضرتِ رفیدہ اسلمیہؓ ،حضرتِ ام عطیہ ؓ ،حضرت ِ ام مطاع ؓکو ( علمِ طب و جرّاحی)۔حضرت حفصہؓ ،حضرت ِا م کلثومؓ ،حضرت ِ کریمہؓ کو(علم کتابت )۔حضرت حفصہؓ ،حضرت ِا م کلثومؓ ،حضرت ِ کریمہؓ ۔ حضرت اسماءؓکو(علم زراعت) ۔حضرت خدیجہؓ ، حضرت خولہؓ ، حضرت ملکہؓکو (تجارت)۔ حضرت امِ عمارہؓکو(جنگِ اُحد) ۔حضرت صغیرہؓکو(جنگِ خندق)۔ حضرت ام سلمہؓکو(جنگِ حنین)اورحضرت شفاءؓ بنت عبداللہ ؓکو (علم سیاسیات)میں خصوصی امتیاز حاصل تھا۔اللہ جل شانہ نے جس گھر میں عورت بھیجا رحمت بناکر بھیجا۔ تاریخ اسلام کا آپ مشاہدہ ومطالعہ کرتے جائیے، آپ کو خواتین ِ اسلام اپنے بلند مرتبہ پر فائز نظر آئیں گی۔ اسلام نے خواتین کو بہن، بیٹی اور بیوی کے کردار میں ایثار وقربانی، غم گساری کے اعلیٰ ترین مقام پر پہنچادیا ہے۔
دانش ور قارئین! کیا ملک ِہندوستان جنت نشان میں خواتین کی عصمتیں محفوظ ہیں؟ ملازمت پیشہ خواتین دفتروں میں محفوظ ہیں؟ کیا دفتروں میں حریص نگاہوں سے بچی ہوئی ہیں؟ کہیں مندروں میں داسی بناکر بھینٹ کردی جارہی ہیں؟ کہیں گھریلو تشدد کا شکار، تو کہیں شوہر کی ظلم وزیادتی کا ۔ کہیں جہیز نہ دینے پر خواتین ماں باپ کی دہلیز پردم توڑ رہی ہیں۔ کئی گھروں میں مردوں کے بعد دوم درجے کا انسان خواتین کو سمجھا جاتا ہے۔ یہ امتیاز نہیںتو کیا ہے؟ کئی ایسے گھر بھی ہیں جہاں مردوں کے کھانے کے بعد خواتین کو کھانا ملتا ہے۔ کیا یہ انسان اور انسان میں فرق نہیں ؟ خواتین اور مردوں میں جس طرح کی تفریق کی جارہی ہے، کیا یہ عدم مساوات نہیںہے؟ مرد روزگار کے سلسلے میں گھر سے روٹی لے کر نکلتا ہے جب کہ خاتونِ خانہ بے چاری صبح سے دوپہر تک بھوکی پیاسی گھریلو کام کاج میں مصروف رہتی ہے،کیا یہ کھلا امتیاز نہیں ہے؟ ان حالات میں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے دورِ جاہلیت کی طرح دورِحاضرہ میں بھی خواتین پر ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے اور شعور بابیدہ طبقہ خاموش تماشائی ہے،تو ان حالات میں ہم کیسے یومِ خواتین منانے کے حق دار ٹھہرے؟ جب کہ ہم خواتین کی عزت ووقار کے ساتھ انصاف کرنے سے قاصر ہیں؟ کیا سال میں ایک دن خواتین کے لیے مخصوص کردینے سے ان کے حقوق ادا ہوجاتے ہیں؟ یا یومِ خواتین پر صرف چند جملے کہہ کر ہم ان کے جائز حقوق کی پاسداری کررہے ہیں؟آخر میں ہم یہی کہنا چاہیں گے کہ خواتین کی تعظیم صرف یوم خواتین کے دن نہیں بلکہ جب تک آپ حیات ہیں، اپنے اوپر خواتین کی پاسداری، تعظیم واکرام اور احترام لازم کرلیں تاکہ ہم ایک اچھے لائق ِتحسین معاشرہ کی تشکیل کا سبب بنیں۔
(رابطہ۔9145139913)
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پی ایم او کے مشیر ترون کپور کا لالچوک دورہ | تاجروں اور مقامی لوگوں سے ملاقات
صنعت، تجارت و مالیات
چیمبر آف کامرس کاپیوش گوئل کو میمورنڈم پیش | مرکزی وزیرکاکشمیر میں آئی ٹی سیکٹر کو ترقی دینے پر اتفاق
صنعت، تجارت و مالیات
ڈیجیٹل سکلنگ پلیٹ فارموں کا فروغ ناگزیر:ستیش شرما
صنعت، تجارت و مالیات
سرینگر میںٹی آئی آئی ٹریڈرس کنکلیو ۔2025 | جموں و کشمیر کی روایتی صنعتوں کیلئے ٹیکس میں چھوٹ زیر غور:پیوش گوئل
صنعت، تجارت و مالیات

Related

کالممضامین

ریزرویشن :خامیاں ،کمزور یاں اور ممکنہ حل علاقہ مرکوز ماڈل مساوات کو یقینی بناکر علاقائی تفاوت کو کم کرسکتا ہے

July 7, 2025
کالممضامین

بڑھتا ہوا ٹیکنالوجی کااستعمال کتنا مفید، کتنا مضر؟ فکر انگیز

July 7, 2025
کالممضامین

مغربی ایشیا میں ہندوستان کا ممکنہ کردار ندائے حق

July 7, 2025
کالممضامین

پنج پتی اقوام متحدہ۔ یہ داشتۂ پیرکِ افرنگ حال و احوال

July 7, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?