بنکاک/آسٹریلیا کے عظیم گیندباز شین وارن کا جسدخاکی بنکاک سے سے آسٹریلیا پہنچ گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق تھائی پولیس نے بتایا ہے کہ آنجہانی شین وارن کے جسدخاکی کو جمعرات کی صبح بنکاک کے ڈان موئنگ ہوائی اڈے پر لے جایا گیا اور آسٹریلیا کیلئے روانہ کیا گیا۔وارن کی لاش کو پرائیویٹ جیٹ کے ذریعے بنکاک سے ملبورن پہنچایا گیا۔ مذکورہ فلائٹ نے جمعرات کی رات تقریباً 8:30 بجے لینڈ کیا۔وارن کی لاش جس تابوت میں رکھی گئی تھی اس پر آسٹریلیائی پرچم لپٹا ہوا تھا۔عظیم اسپنر کے طور پر عالمی شہرت یافتہ وارن کا 4 مارچ کو تھائی لینڈ کے کو ساموئی جزیرے پر واقع ان کے ولا میں انتقال ہوگیا تھا۔ بعد میں تھائی لینڈ کی پولیس نے شین وارن کی موت کی وجہ طبعی قرار دی تھی۔ادھر کرکٹ آسٹریلیا کے ایک سابق ڈاکٹر نے اب شین وارن کی صحت کے بارے میں تفصیلی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وارن کو دل کے مسائل راتوں رات نہیں ہوئے۔ڈاکٹر پیٹر بروکنر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شین وارن کو راتوں رات دل کی بیماری نہیں ہوئی بلکہ وہ کئی سالوں سے سگریٹ نوشی کررہے تھے جو آہستہ آہستہ اُنہیں دل کی بیماری کی طرف لے جارہی تھی۔ڈاکٹر پیٹر نے شین وارن کے دل سے متعلق مسائل کے بارے میں علم ہونے کے باوجود کہا کہ وہ یہ خبر سن کر حیران رہ گئے۔اُنہوں نے کہا کہ ہم میں سے کوئی بھی واقعی اس پر یقین نہیں کر سکتا کہ شین وارن اب اس دُنیا میں نہیں رہے۔اس سے قبل وارن کے قریبی دوست اور آسٹریلیا کے سابق کرکٹر نے بھی اعتراف کیا تھا کہ وارن اپنی صحت کے معاملے میں قدرے لاپرواہ تھے۔