Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

اَمرناتھ یاترا۔2022 | 30 جون سے شروع ہوگی | لیفٹیننٹ گورنر کی صدارت میں شرائن بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 28, 2022 12:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے راج بھون میں اَمرناتھ شرائین بورڈ کی 41 ویں بورڈ میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ اِس برس 43 روزہ  یاترا 30؍ جون کو تمام کووِڈ پروٹوکول کے ساتھ شروع ہوگی اور روایت کے مطابق 11؍اگست 2022ء کو رکھشا بندھن کے دِن اِختتام پذیر ہوگی۔ یاترا کے لئے آن لائن رجسٹریشن 11؍ اپریل سے شروع ہوگی۔ بورڈ میٹنگ میں یاترا پر مختلف مسائل پر گہرائی سے غور و خوض کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ متحرک رہیں اوریاترا کے اِنعقاد کے لئے وسیع اِنتظامات کو یقینی بنائیں کیوں کہ اِس برس پوتر گپھا میں حاضری دینے کے لئے بڑی تعداد میں شردھالوئوں کی آمد متوقع ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت یاتریوں کے لئے آر ایف آئی ڈی سسٹم متعارف کر رہی ہے تاکہ ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے راستے میں ان کی نقل و حرکت کا پتہ لگایا جاسکے۔اُنہوں نے تمام آنے والے عقیدت مندوں اور خدمات فراہم کرنے والوں کو بہترین درجے کی صحت سہولیات فراہم کرنے ، یاتریوں کے لئے ٹیلی کمیونکیشن چینلوں کو مضبوط بنانے ، مختلف سرکاری محکموںاور ایجنسیوں کے درمیان بہترین ہم آہنگی حاصل کرنے کے لئے جدید ترین تکنیکی اقدامات کے اِستعمال پر خصوصی زور دیا ۔سی اِی اوشری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ نتیشور کمار نے شرائین کے روٹ میپ اور ایس اے ایس بی کی جانب سے راستے میں اور گپھا میں دستیاب مختلف خدمات کا ایک مختصر جائزہ پیش کیا۔بتایا گیا کہ اِس برس کی یاترا کے لئے اہم تیاریاں کی گئی ہیں ۔ رہائش کی گنجائش میں اِضافہ ، نئے یاتری نواس بھون ، صحت کی بہتر سہولیات، اَپ گریڈ شدہ ٹریک ، ٹیلی کمیونکیشن کی سہولیات ، ہیلی سروسز ، ایس اے ایس بی ایپ ، پونی والوں کے لئے سال بھر کی انشورنس ، یاتریوں اور خدمات فراہم کرنے والوں کے فائدہ کے لئے بہت سے منفرد اِقدامات کئے گئے ہیں۔ایڈیشنل سی ای او شری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ راہل سنگھ نے میٹنگ کو سالانہ یاترا کے سلسلے میں کی جانے والی سرگرمیوں اور ترقیاتی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔اِس کے علاوہ بورڈ کے سامنے ایجنڈا کی چیزیں پیش کیں۔ شرائین بورڈ ممبران کی طرف سے متعدد تجاویز اور ان پٹ پیش کئے گئے جن میں یاترا سے متعلق تمام معلومات سے لوگوں کو سہولیت فراہم کرنے کے لئے سوشل میڈیا ، موبائل ایپ اور یوٹیوب ویڈیوز کے ذریعے مسلسل میڈیا مہم شامل ہے ۔       شرائین بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ یاترا دونوں راستوں ضلع اننت ناگ کے پہلگام ٹریک اور گاندربل ضلع کے بال تل سے ایک ساتھ شروع ہوگی ۔بورڈ نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ یومیہ روٹ کے لحاظ سے یاتریوں کی حد 10,000 تک رکھی جائے جس میںان یاتریوں کو چھوڑ کر جو ہیلی کاپٹروں سے سفر کریں گے ۔ بورڈ نے 2.75 کلومیٹر طویل بال تل سے دومیل تک یاتری کے لئے مفت بیٹری کار سروس کو بڑھانے کا بھی فیصلہ لیا ہے۔دوران میٹنگ لیفٹیننٹ گورنر نے سادھو اور سنت سماج کی سہولیت کے لئے اکھڑا پریشدوں ، اچاریہ پریشدوں کو خصوصی دعوت نامے بھیجنے کی بھی ہدایت دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ بورڈ ممبران کی طرف سے دی گئی تمام تجاویز پر جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ اور ایس اے ایس بی کے متعلقہ اَفسران عمل کریں گے۔ اُنہوں نے افسران کو مزید ہدایت دی کہ وہ تمام جاری بنیادی ڈھانچہ اپ گریڈیشن کے کاموں کو مئی کے آخر تک مکمل کر یں۔لیفٹیننٹ گورنر نے ٹریک پر اور یاترا کیمپوں میں عالمی معیار کے صفائی کے انتظامات کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ یاترا کے آغاز سے پہلے ٹریک روٹوں پر تمام یوٹیلیٹیز کو تیار اور فعال بنایا جانا چاہئے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے یاترا۔ 2022ء سے متعلق معلومات کی وسیع پیمانے پر تشہیر کرنے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے متعلقین کو ہدایت دی کہ وہ یاترا پرمٹ فراہم کرنے کے لئے اضافی سرکاری اور نجی بینکوں اور ان کی شاخوں کو شامل کرنے کے امکان کو تلاش کریں۔اُنہوں نے شرائین کے حوالے سے مستند ادب اور تحقیقی کتابوں کو فروغ دینے اور تخلیق کرنے کے لئے ریسرچ فیلوئوں کو شامل کرنے کی بھی تجویز دی۔یہ بورڈ پوری دنیا کے عقیدت مندوں کے لئے صبح اور شام کی آرتی کے براہِ راست نشریات کو بھی قابل بنائے گا۔ ’شری امرناتھ جی یاترا‘ ایپ گوگل پلے سٹور پر دستیاب کی گئی ہے تاکہ یاترا، موسم کے بارے میںمناسب معلومات حاصل کی جا سکے اور آن لائن کئی خدمات حاصل کی جا سکیں۔ڈی جی پی  دِلباغ سنگھ نے بورڑ کو یاتر ا کے لئے حفاظتی اِنتظامات کے تفصیلی پلان کے بارے میں آگاہ کیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ مائونٹین ریسکو ٹیموں کے علاوہ جے کے پی یاتریوں کے لئے صحت اور طبی اِمداد ی کیمپ بھی لگائے گا۔      
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا ریڈیو کشمیر کو خراجِ تحسین، 77 برس مکمل ہونے پر مبارکباد
تازہ ترین
جموں و کشمیر میں 5 لاکھ بے گھر افراد کو مستقل رہائش فراہم کی جائے گی: شیو راج سنگھ چوہان
تازہ ترین
معروف ماہرِ تعلیم جی ایم بٹ اور متعدد سیاسی و سماجی شخصیات اپنی پارٹی میں شامل سید محمد الطاف بخاری اور پارٹی کے دیگر سینئر رہنماوں نے نئے ممبران کا پُرتپاک استقبال کیا
تازہ ترین
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹینٹوں کی تلاش جاری
تازہ ترین

Related

تازہ ترینصفحہ اول

عمر عبداللہ اور شیوراج سنگھ چوہان نے اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کی مشترکہ صدارت کی

July 3, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے گھپاکی جانب یاتریوں کے پہلے قافلے کی باقاعدہ روانگی

July 3, 2025
صفحہ اول

ایل جی کی طرف سے پہلا جتھاروانہ||امر ناتھ یاترا 2025شروع ۔ 4500یاتریوں کا قافلہ وادی پہنچ گیا،وسیع پیمانے پر حفاظتی اقدامات

July 2, 2025
صفحہ اول

غزہ میں60روزہ جنگ بندی کا امکان اسرائیل کا فیصلے سے متعلق درکار شرائط سے اتفاق:ٹرمپ

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?