عظمی نیوز سروس
سرینگر//کمشنر اسٹیٹ ٹیکس پی کے بھٹ کی رہنمائی میں، تبسم کاملی ڈپٹی کمشنر اپیلز نے بطور پریزائیڈنگ آفیسر ، ایڈیشنل کمشنر اسٹیٹ ٹیکسز (ایڈمنسٹریشن اینڈ انفورسمنٹ) کشمیر پرویز احمد رینہ اور دیگر کئی معززین کی موجودگی میں خواتین کو بااختیار بنانے اور کام کی جگہوں پرتحفظ کو یقینی بنانے کے موضوع پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ورکشاپ میںمہمان مقررین، انسپکٹر قیصر قریشی اور انسپکٹر مونیسہ کی قیادت میں پرویز کاووسہ کی سرشار کاوشوں کے ساتھ فکر انگیز گفتگو دیکھنے کو ملی۔ اپنے خطاب میں، ایڈیشنل کمشنر اسٹیٹ ٹیکس (ایڈمنسٹریشن اینڈ انفورسمنٹ) کشمیر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ حقیقی بااختیاریت اس وقت شروع ہوتی ہے جب ہر عورت نہ صرف قوانین اور پالیسیوں میں بلکہ روزمرہ کی حقیقت میں خود کو محفوظ، سنا اور احترام محسوس کرتی ہے۔