جموں// اراضی تنازعہ پر جموں ہوئے ایک قتل کے سلسلے میں پولیس نے 6 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق، گزشتہ ماہ اراضی تنازعہ پر ایک رشتہ دار کو قتل کرنے کے الزام میں پولیس نے تین جوڑوں کو گرفتار کیا ہے۔
انہون نے بتایا کہ درشن لال کو 21 جون کو جموں کے مضافات میں کھوڑ کے چک ملال گاؤں میں ان کے گھر کے قریب ایک ٹریکٹر نے مبینہ طور پر ٹکر مار کر ہلاک کر دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور تحقیقات کے دوران یہ حادثہ پہلے سے منصوبہ بند قتل ثابت ہوا۔
عہدیدار نے بتایا کہ تمام چھ ملزمین کو کٹھوعہ، سانبہ اور ریاسی اضلاع میں مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ اس جرم میں استعمال ہونے والے ٹریکٹر کو بھی ضبط کیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت مدن لال، اس کی اہلیہ سوما دیوی، سدیش کمار عرف شنڈا، اس کی اہلیہ نیلم کماری اور سورن سنگھ عرف گوشا اور اس کی اہلیہ سیما دیوی کے طور پر کی گئی ہے، یہ سبھی کھوڑ کے پرنگلا گاؤں کے رہنے والے ہیں۔
اراضی تنازعہ پر قتل کے الزام میں چھ گرفتار: پولیس