عظمیٰ ویب ڈیسک
ہندواڑہ/شمالی کشمیر کے ہندواڑہ علاقے میں گزشتہ رات پیش آئے ایک سڑک حادثے میں 56 سالہ ہیڈماسٹر جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق، حادثہ یونسو ہندواڑہ میں اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار گاڑی نے سڑک کنارے چلنے والے پیدل شخص کو ٹکر مار دی۔ متوفی کی شناخت فیاض احمد لون ساکن واہی پورہ کے رہائشی کے طور پر ہوئی ہے، جو پیشے کے لحاظ سے ہیڈماسٹر تھے۔
حادثے میں فیاض احمد لون شدید زخمی ہوگئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ہندواڑہ میں دلخراش سڑک حادثہ، ہیڈماسٹر ازجان