عظمیٰ ویب ڈیسک
مینڈھر// ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب منشیات کی سمگلنگ میں مبینہ طور پر ملوث پانچ افراد کو پیر کے روز تلاشی کاروائی کے دوران حراست میں لے لیا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سرچ آپریشن ایل او سی کے قریب منشیات کی سمگلنگ کے حوالے سے خفیہ اطلاع ملنے کے بعد شروع کیا گیا تھا۔
حکام کے مطابق، پولیس اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کھڑی، اجوٹ، دیگوار، پرانی پونچھ اور جرنیلی محلہ میں آپریشن کیا۔
حکام نے بتایا کہ آپریشن کے دوران پانچ افراد کو، جو مبینہ طور پر منشیات کی سمگلنگ میں ملوث تھے، پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا گیا۔