بانہال// بانہال کے گاوں چک ناروا میں ماں، 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا اپنے گھر میں پراسرار حالت میں مردہ پائے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، ضلع رام بن کے چک ناروا علاقے میں بدھ کی صبح کی ایک گھر سے 4افراد پراسرار حالت میں مردہ پائے گئے ہیں۔ جس کے بعد پولیس پر پہنچ گئی ہے۔
پولیس زرائع نے بتایا کہ متوفین میں نور جہاں زوجہ عبدالرشید عمر 35 سال، ظفر احمد ولد عبدالرشید عمر 12 سال ،شہزہ بانو دختر عبدالرشید ، عمر 8 سال اور آسیہ بانو دختر عبدالرشید عمر 5 سال شامل ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، گھر میں کوئلہ بخاری/انگیٹھی موجود ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شبہ ہے کہ ہلاکتیں گیس کے اخراج کی وجہ سے ہوئیں ہیں۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔