جموں// ضلع کٹھوعہ میں بدھ کو دو بسوں کے درمیان ہوئی ٹکر میں تین افراد ہلاک اور سولہ دیگر زخمی ہو گئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شام ساڑھے 4بجے کے قریب نانک چک علاقے کے قریب ایک منی بس نے دوسری کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور سولہ دیگر زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایک بس زیر JK02AP-5095 نے دوسری بس زیر نمبر UP14FT-3267 کو ٹکر مار دی۔
ایس ایس پی سانبہ ڈاکٹر ابھیشیک مہاجن نے حادثے میں تین افراد کی موت کی تصدیق کی اور کہا کہ زخمیوں میں سے سات کو خصوصی علاج کے لیے جی ایم سی جموں منتقل کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
کٹھوعہ میں سڑک حادثہ، 3 افراد ہلاک، 16دیگر زخمی