اشتیاق ملک
ڈوڈہ//ڈوڈہ بٹوت شاہراہ پر عسر میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں محکمہ تعمیرات عامہ کے ایگزیکٹیو انجینئر سمیت تین ملازمین کی موت ہو گئی ہے، جبکہ ایک شدید طور پر زخمی ہوا ہے۔
سرکاری زرائع نے بتایا کہ پیر کی صبح تقریبا ساڑھے دس بجے کے قریب ایک نجی گاڑی (بلیرو)زیر نمبر JK02CC-0701ڈوڈہ سے بٹوت کی طرف جا رہی تھی جب پولیس تھانہ عسرکے ترنگل دائرہ اختیار میں پہنچی تو حادثے کا شکار ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔
اُنہوں نے کہا کہ گاڑی سڑک سے لڑھک کر 250 فٹ گہری کھائی میں جاگری ، جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق اور ایک شخص شدید زخمی ہوا۔
زرائع نے بتایا کہ زخمی کو علاج کیلئے پی ایچ سی عسر منتقل کیا گیا ہے۔
حادثے میں جاں بحق ہوئے افراد کی شناخت محکمہ تعمیرات عامہ کے ایگزیکٹیو انجینئر رفیق شاہ سکنہ پونچھ، اے ای ای کمل کشور اور ڈرائیور محمد حفیظ سکنہ ڈوڈہ کے طور ہوئی ہے، وہیں ایس ای ڈوڈہ سریش کمار اس حادثے میں شدید زخمی ہوئے ہیں ، جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔