عظمیٰ ویب ڈیسک
ڈوڈہ// خطہ چناب کے ڈوڈہ ضلع میں بدھ کی دوپہر 12 بجے کے قریب 3.2 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ جموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں یکم نومبر کو 12 بج کر 22 منٹ پر زلزلے کا جھٹکا محسوس کیا گیا، جس کی زیرِ زمین گہرائی 76.7 کلو میٹر تھی۔
اُنہوں نے بتایا کہ زلزلے کا ڈوڈہ ضلع تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ زلزلے سے ضلع میں کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔