نئی دہلی//وزیرِ اعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر کے 20ضلعی ہسپتالوں میں ڈپلومیٹ آف نیشنل بورڈ (ڈی این بی) کی 265 پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سیٹیں فراہم کیں ہیں۔
مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ منداویہ نے ٹویٹ کر کے بتایا، “وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے جموں و کشمیر کے 20 ضلعی ہسپتالوں میں265 ڈی این بی (ڈپلومیٹ آف نیشنل بورڈ) پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سیٹیں دی ہیں”۔
اُنہوں نے مزید بتایا،”ڈی این بی- پی جی کی 50فیصد سیٹیں مقامی حاضر سروس ڈاکٹروں کے لیے مختص ہیں۔ جموں و کشمیر کے ڈاکٹروں کو اپنے علاقے میں تربیت حاصل کرنے کا موقع مل رہا ہے۔ یہ طبی تعلیم اور معیاری طبی دیکھ بھال کی خدمات کی توسیع کا پہلا مرحلہ تھا۔ دوسرے مرحلے میں مزید پی جی سیٹیں دی جائیں گی”۔
جموں و کشمیر کے20اضلاع کیلئے 265ڈی این بی پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سیٹیں منظور