اودھم پور// ادھم پور ضلع کے پنجگرائی علاقے میں جمعرات کو ایک منی بس پلٹ جانے سے 12 افراد زخمی ہو گئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ منی بس کے ڈرائیور نے گاڑی پر کنٹرول کھو دیا، جو پھر سڑک سے پھسل کر الٹ گئی۔
زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ادھر پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
اودھم پور میں منی بس الٹنے سے 12 زخمی