Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تازہ ترینخطہ چناب

غیر حاضری کی پاداش میں 10 اساتذہ معطل، 4 دیگر کے خلاف نوٹس جاری

Mazar Khan
Last updated: May 12, 2024 12:33 pm
Mazar Khan
Share
5 Min Read
File Photo
SHARE

عاصف بٹ

کشتواڑ// ڈیوٹی سے غیر حاضری کی پاداش میں ضلع کشتواڑ کے مختلف سکولوں میں کم از کم 10 اساتذہ کو فوری طور معطل کردیاگیا ہے جبکہ 1 سکول و 4 اساتذہ کے خلاف وجہ بتاو نوٹس جاری کر دئے گئے ہیں۔
چیف ایجوکیشن افسر نے ہفتہ کو یوپی ایس متو محلہ کا اچانک دورہ کیا اور قریب 1 بج کر 35 منٹ پر سکول بند پایاگیا۔ سکول میں اساتذہ کی کل تعداد 10ہے جبکہ 55 طلباءزیرِ تعلیم ہیں۔
دورے کے بعد حکام نے جے کے اٹینڈس سسٹم پر متعلقہ اساتذہ کی حاضری دیکھی گئی جس میں سورن لتا شرما ماسٹر ، سفیرہ تحسین ، منظور حسین ، غزالہ پروین ، ارشاد احمد ڈار ، تسلیم کوثر ، رحمت خان ، شازیہ بشیر کھانڈے ٹیچر گریڈ دوم نے صبح اپنی حاضری پورٹل پر لگائی تھی جسکے بعد انھوں نے سکول کو چھوڑدیاتھا۔ جبکہ دو اساتذہ رومیکا سین و کنچن دیوی ڈیوٹی سے غیر حاضر پائی گئی۔ جس کے بعد سی ای او کشتواڑ نے حرکت میں آکر آٹھ اساتذہ کو فوری طور معطل کردیا جبکہ دو اساتذہ کے خلاف وجہ بتاو نوٹس جاری کیا۔ اُن پانچ روز میں وضاحت طلب کی،تین رکنی کمیٹی رادھا سین پرنسپل ہائی سیکنڈری سکول ترگام کی زیرنگرانی بنائی گئی اور اُن سے 20مئی تک رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت دی گئی۔
اسی طرح کے ایک اور حکم نامہ سی ای او کشتواڑ کی جانب سے جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ 11 مئی کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو یو پی ایس کجائی زون پاڈر کی موصول ہوئی جس میں سکول بند پایا گیا۔ سکول میں طلبہ کی کل تعداد 38 ہے جبکہ 5 اساتذہ تعینات ہیں، صبح 10 بج کر 05 منٹ پر کوئی بھی استاد سکول میں موجود نہیں تھا۔
حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ آن لائن حاضری دیکھنے پر انکشاف ہوا کہ اخلاق احمد زرگر ٹیچر گریڈ دوم نے 10 بج کر 14 پر حاضری لگائی ہے اور3 بج کر 45 پر دوسری حاضری لگائی ہے جبکہ مدن لال سہیل اکبر خطیب و سلمہ بٹ غیر حاضر پائی گی، جبکہ ایک استانی روضیہ اسلم چھٹی پر تھی۔ مدل لان و سہیل خطیب کو معطل کردیاگیا اور پرنسپل ہائی سیکنڈری سکول لگری سویتا شرما کی زیرنگرانی تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی اور انھیں رپورٹ طلب کرنے کو کہا گیا وہیں اور معاملے تعلیمی زون درابشالہ سے سامنے آیا جہاں مڈل سکول بھٹکوٹ کے خلاف وجہ بتاو نوٹس جاری کیا گیا۔
حکم نامے میں بتایا گیا کہ سکول کو سکولی اوقات کار کے دوران بند پایاگیا۔ یہ بھی دیکھا گیا ہے ہیڈ ماسٹر نے اپنے ڈی ڈی او (زونل ایجوکیشن آفیسر، دراب شالہ) کو اطلاع دیے بغیر ہم طلباءکی تعلیم کو خطرے میں ڈالتے ہوئے ادارے کو بند کر دیا تھا۔ مواصلت کا فقدان اور کوئی معقول وجہ بتائے بغیر آپ کی روانگی آپ کے فرائض کے تئیں ذمہ داری کی کمی کو ظاہر کرتی ہے، جو کہ جموں و کشمیر کے ملازمین کے طرز عمل کے قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے، آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اس دفتر کو 13 مئی تک یا اس سے پہلے اپنے وضاحت دیں۔ آخری تاریخ تک درست اور منصفانہ جواب فراہم کرنے میں ناکامی کو جرم کے اعتراف کے طور پر سمجھا جائے گا، اور یہ سمجھا جائے گا کہ آپ کو اس سلسلے میں کچھ کہنا نہیں ہے اور قواعد و ضوابط کے مطابق مناسب تادیبی کارروائی کی جائے گی۔
ہیڈ ماسٹر ہائی سکول درابشالہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس معاملے کی مکمل جانچ کریں اور اپنی تفصیلی رپورٹ 15 تک یا اس سے پہلے اس دفتر میں جمع کرائیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پونچھ کے سرحدی علاقوں میں فوج کا بڑا آپریشن لوگوں کی حفاظت کیلئے42زندہ گولے ناکارہ بنا دئیے گئے
پیر پنچال
فائرنگ میں جانی نقصان نہ ہونے کے بعد حد متارکہ کے نزدیک مذہبی اجتماع لوگوں کی بڑی تعداد مندر میں جمع ہوئی ،محفوظ رہنے پر دیوی دیوتاؤں کا شکرانہ ادا
پیر پنچال
ضلع رام بن کے مختلف علاقوں میں جنگلی جانوروں کے حملے جاری رامسو سب ڈویژن میںتازہ حملہ میں دو گائے، ایک بیل اور ایک بچھڑا ہلاک
خطہ چناب
بیوپارمنڈل گول نے دی باڈی تشکیل | گول بازار کے مسائل پر کی بات،جلدسنڈے مارکیٹ لگے گا
صنعت، تجارت و مالیات

Related

خطہ چناب

مدرسہ جامعہ حفصہ منڈکباس کھڑی میں بچیوں کی ردا پوشی اور دینی اجتماع

May 19, 2025
تازہ ترین

سیاحت کی بحالی کو یقینی بنانے کے لیے ہر اہل وطن کو ہمارے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے: تنویر صادق

May 18, 2025
تازہ ترینخطہ چناب

ضلع رام بن کے مختلف علاقوں میں خونخوار جنگلی جانوروں کی دہشت : گذشتہ چند ماہ کے دوران آدھ درجن سے زائد افراد کو زخمی درجنوں مال مویشی کو بنایا نوالہ

May 18, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے ساتھ آج کوئی بات چیت نہیں: فوج

May 18, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?