راجوری//راجوری میں جمعہ سے جاری ایک تصادم میں سیکورٹی فورسز نے ایک جنگجو کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے، قبل ازیں جمعہ کو 5 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے، ادھر فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر نے علاقے کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی فوج کی طرف سے جموں وکشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کے تعاون سے کنڈی، راجوری سیکٹر میں جاری مشترکہ آپریشن میں، آج صبح تقریباً سات بجے گھیرا بندی کرتے ہوئے ملی ٹینٹوں کو نشانے پر لے لیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ حملے میں ایک ملی ٹینٹ کو مار گرایا گیا ہے جبکہ دوسرے کے شدید طور پر زخمی ہونے کے امکان ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مارے گئے جنگجو سے اب تک ایک اے کے 56، اے کے کے 4 میگزین، اے کے کے 56 راونڈ، میگزین کے ساتھ 1 ایکس 9 ایم ایم پستول، 3 دستی بم اور 1 ایمونیشن پاو¿چ شامل ہیں۔
ادھر فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دویدی نے سنیچر کی صبح راجوری کے کنڈی کا دورہ کیا اور وہاں جاری آپریشن کی آپریشنل صورتحال کا جائزہ لیا۔
فوج کی شمالی کمان نے ایک ٹویٹ میں کہا،” فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی راجوری کے کنڈی میں جاری آپریشن کی آپریشنل صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے گراو¿نڈ زیرو پر ہیں ،جہاں ملی ٹینٹوں کے ساتھ دوبارہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ انہیں زمینی کمانڈروں نے آپریشن کے تمام پہلوو¿ں پر بریفنگ دی”۔
یاد رہے کہ جمعہ کی صبح راجوری کے کنڈی علاقے میں مشتبہ ملی ٹینٹوں کے حملے میں 5 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے جبکہ ایک میجر شدید طور پر زخمی ہوا تھا۔
حملے کے بعد علاقے کو پوری سے محاصرے میں لے کر تلاشی کاروائیاں چلائی جا رہی ہیں۔
راجوری تصادم: ملی ٹینٹ جاں بحق، اوپیندرا دویدی نے آپریشن کاجائزہ لیا