۔8روز میں500سے زائد پولٹری گاڑیاں درآمد

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//عید الفطر کے پیش نظر بیرونی ریاستوں سے واد ی کشمیر کیلئے اب تک500سے زائد پولٹری گاڑیوں میں 12لاکھ سے زائد مرغ درآمد ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ تین مہینوں کے دوران ایک کروڑ 25لاکھ سے زائد پولٹری درآمد ہوئی ہے ۔اس بیچ پنچاب سے اب تک 722ٹن دودھ درآمد ہوا ہے ۔وی او آئی کے مطابق عید الفطر کے پیش نظر وادی کشمیر میں پولٹری کی زیادہ کھپت ہوتی ہے اور اس کو پورا کرنے کیلئے بیرونی منڈیوں سے پولٹری درآمد کی جاتی ہے جبکہ مٹن ، دودھ ، بیکری و دیگر اشیاء بھی بڑی مقدار میں وادی پہنچائی جاتی ہیں ۔ ڈاکٹر تنصیف احمد انچارج چیک پوسٹ لورمنڈا نے بتایا کہ گزشتہ آٹھ روز میں بیرونی منڈیوں سے کشمیر پہنچائے جانے والے مرغ (پولٹری) کی تعداد 12لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اب تک 500سے زائد پولٹری کی گاڑیاں کشمیر پہنچ گئیں ہیں۔ اس دوران انہوںنے بتایا کہ گزشتہ تین مہینوں میں یعنی جنوری ، فروری اور مارچ کے مہینوں میں بیرون وادی کی منڈیوں سے اب تک ایک کروڑ 25لاکھ سے زائد پولٹری کشمیر پہنچائی جاچکی ہے جبکہ پنجاب سے722ٹن دودھ درآمد تاہم وادی کشمیر میں بھی بڑی مقدار میں دودھ درآمد ہوتا ہے اور اب تک کشمیر سے بیرونی ریاستوں 1681ٹن درآمد ہوا ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ مرغ کے علاوہ سبزیاں ، مٹن ، مچھلیاں، میوہ جات ، وغیرہ بھی بڑی مقدار میں کشمیر پہنچ رہی ہیں۔