انٹرپرینیورشپ ایکو سسٹم کے فروغ کی کوشش

 

اونتی پورہ//اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار مائیکرو، سمال اور میڈیم انٹرپرائزز (ni-msme) کی میزبانی کی۔اس سلسلے میں وفد کی قیادت ڈاکٹر ایس گلوری سواروپا، ڈائریکٹر جنرل کر رہے تھے اور مہارت کی نشوونما، کاروباری انکیوبیشن، اختراعی تیاری اور انڈسٹری،اکیڈمیا انٹرفیس کو مزید مضبوط بناناجیسے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر پروفیسر شکیل اے رومشو نے پروگرام میں شرکت کرنے والے مختلف بزنس چیمبرز کی نمائندگی کرنے والے ڈائریکٹر جنرل اور انڈسٹری لیڈرز کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامک یونیورسٹی NEP-2020 کے تحت تصور کیے گئے جدت، انٹرپرینیورشپ، ہنر مندی اور اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو فروغ دینے کے لیے صنعت کے ساتھ مشغولیت کو اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ CIED کے زیراہتمام چھوٹے کاروباری مراکز اور KAST کی وسیع رسائی اور استعداد کار میں اضافے کے پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں اور نوجوانوں کی فعال شرکت کاروباری منصوبوں کے قیام کے حوالے سے ان کے تاثر میں واضح تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ تعلیمی اداروں کے اسٹریٹجک منصوبے صنعت کے ساتھ مل کر ہنر مند اور پیداواری انسانی وسائل کی کمی کو پورا کریں۔ڈاکٹر ایس گلوری سواروپا نے جدت طرازی اور انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے میں اسلامک یونیورسٹی کی کوششوں کی تعریف کی اور ni-msme کی طرف سے پیش کردہ مختلف پروگراموں پر روشنی ڈالی جو خطے کے خواہشمند کاروباری افراد کو نمایاں طور پر فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔ تقریب میں مختلف فیکلٹی ممبران کی جانب سے آئی یو ایس ٹی کے اقدامات کے مختلف پہلوؤں پر توجہ مرکوز کرنے والی پیشکشیں بھی پیش کی گئیں۔