ویٹرنری فیکلٹی شوہامہ میں اپنی نوعیت کے پہلے مرکز کا افتتاح خطے کو ترقی پسند خطہ بنانے کیلئے اداروں کا تعاون ضروری: وائس چانسلر

 عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//زرعی یونیورسٹی کشمیر کے وائس چانسلر پروفیسر نذیر احمد گنائی نے جمعرات کو ویٹرنری فیکلٹی شوہامہ میں ’سنٹر آف ایکسی لینس فار اینٹی مائکروبیل ریزسٹنس ان ون ہیلتھ‘ کا افتتاح کیا۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے جس کا مقصد جانوروں اور انسانوں میں جراثیم کش مزاحمت (AMR) کا مقابلہ کرنا ہے۔ یہ مرکز محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی حکومت ہند سے 25 کروڑ کی ابتدائی فنڈنگ سے قائم کیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر کو ایک ترقی یافتہ اور ترقی پذیر خطہ کے طور پر آگے بڑھانے کیلئے درکار مشترکہ کوششوں پر روشنی ڈالی گئی۔ حاظرین میںسکاسٹ کشمیر کے افسران کے علاوہ سکمز،سکمز بمنہ ،گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر، کشمیر یونیورسٹی، IUST اونتی پورہ، سینٹرل یونیورسٹی کشمیر اور IIIM سرینگر جیسے اداروں کے سائنسدان شامل تھے۔ ان کی موجودگی نے مشترکہ وسائل، علم اور مہارت کے ذریعے AMR سے نمٹنے کیلئے اجتماعی عزم کو اجاگر کیا۔شروع میں پروفیسر ریاض اے شاہ، ہیڈ ماؤنٹین لائیو سٹاک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سکاسٹ نے معززین