جموں//بھگت سماج نے اعلان کیاہے کہ 620ویں کبیرجینتی تقریبات کاانعقاد 28جون کوکیاجارہاہے۔یہاں پریس کلب جموں میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کوآرڈی نیٹر سدگروکبیرجینتی سیلی بریشن کمیٹی (جے اینڈکے )جی آربھگت نے بتایاکہ 620ویں کبیرجینتی کی بڑی تقریبات 28 جون کوکبیربھون ،چک اوتارا،بشناہ ،کبیرمندرریہاڑی اورابھینوتھیٹرجموں میں منعقدکی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شدت کی گرمی کے سبب تقریبات کے انعقادایک مشکل کام ہے کیونکہ ایک جگہ پرلوگوں کوجمع نہیں کیاجاسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ کبیرجینتی کے موقعہ پر ایک شوبھایاترابھی نکالی جائے گی جو24جون اتوارکوایم اے ایم سٹیڈیم سے شروع ہوگی اورجیول چوک ،گمٹ، سندرسنگھ روڈ، رگھوناتھ بازار،سٹی چوک،پرانی منڈی،پریڈ،ایکسچینج روڈ سے گذرکر کبیرمندرریہاڑی پہنچ کراختتام پذیرہوگی۔انہوں نے کہاکہ تقریبات کے دوران کبیرجی کے فلسفے پرروشنی ڈالی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ تقریبات کے دوران گروکے لنگروں کابھی اہتمام کیاجائے گا۔جی آربھگت نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تقریبات میں حصہ لے کرگروکاآشیروادحاصل کریں۔اس دورنا پریس کانفرنس میں ایف سی بھگت ،صدرآل جے اینڈکے کبیرسبھا، موہندربھگت صدربھگت مہاسبھا، بہاری لال بھگت صدرمیگھ سدھارسبھا، پون کمارسابق انجینئرریٹائرڈ بودھراج ،نریندربھگت، پروفیسراشوک بھگت، یش پال بھگت، رمیش لال، رویندربھگت، منوہرلال ودیگران بھی موجودتھے۔