۔6ماہ سے خراب ہینڈ پمپ ٹھیک نہ ہوسکا حیاپ پورہ میں درجنوں کنبوں کو پانی دستیاب نہیں

 پرویز خان

منجا کوٹ //منجا کوٹ تحصیل کے حیات پورہ علاقہ میں گزشتہ کئی ماہ سے ہینڈ پمپ خراب پڑا ہوا ہے جس کی وجہ سے درجنوں کنبوں کو پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے متعلقہ حکام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ گزشتہ پانچ سے چھ ماہ سے مشینری خراب پڑی ہوئی ہے لیکن کئی مرتبہ متعلقہ حکام سے رابطہ قائم کیاگیا لیکن ابھی تک اس خراب پڑی ہوئی مشینری کی مرمت نہیں کی جاسکی جس کی وجہ سے علاقہ میں رہائش پذیر 40سے زائد کنبوں کیساتھ ساتھ ایک مسجد اور مدرسے میں پینے و استعمال کرنے والے پانی کی شدید قلت پائی جارہی ہے ۔مقامی ذرائع کے مطابق تحصیل منجا کوٹ میں متعلقہ حکام کی جانب سے نصب کردہ کم اس کم 10سے زائد ہینڈ پمپ خراب پڑے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی قلت کا سامنا ہے ۔حیات پورہ کے مکینوں نے ضلع انتظامیہ راجوری سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ گائوں میں خراب پڑے ہوئے ہینڈ پمپ کی مرمت کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی جائیں ۔