سرینگر //جموں و کشمیر میں مسلسل دو دنوں تک اموات کا سلسلہ تھمنے کے بعد اتوار کو مزید 3افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے۔ اس سے قبل 3اگست کو جموں و کشمیر میں 3افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے تھے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4389ہوگئی ہے۔ اس دوران پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 63ہزار196ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 4سفر کرنے والوں سمیت مزید 122افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ مثبت قرار دئے گئے 122افراد میں 43جموں جبکہ 79کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 79افراد میں ایک بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ 78مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے فوت ہوئے ہیں۔ کشمیر کے 79معاملات میں سرینگر میں 29، بارہمولہ میں9،بڈگام میں 15، پلوامہ میں 6،کپوارہ میں3، اننت ناگ میں1، بانڈی پورہ میں4، گاندربل میں8،کولگام میں 4اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 364تک پہنچ گئی ہے۔اتوار کو کشمیر میں مزید ایک شخص فوت ہوگیا ہے۔ مرنے والا شخص سی ڈی اسپتال ڈلگیٹ میں فوت ہوگیا ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد4389بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران43افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں3بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرکے جموں پہنچے ہیں جبکہ 40مقامی سطح پر رابطے آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے 43متاثرین میں جموں میں 9، ادھمپور میں3، راجوری میں6،ڈوڈہ میں 11، کٹھوعہ میں 2، سانبہ میں 0، کشتواڑ میں 10، پونچھ میں2، رام بن میں0 اور ریاسی میں0افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 22ہزار186ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میں بھی مسلسل دو دنوں تک اموات تھمنے کے بعد اتوار کو مزید 2افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے ہیں۔ مرنے والوں میں ایک جی ایم سی جموں اور ایک جی ایم سی راجوری میں فوت ہوگیا ہے۔ اسلئے صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2150ہوگئی ہے۔
مختلف کووڈ اسپتال تقریباً خالی
صرف93 مریض زیر علاج، 6کی حالت نازک
پرویز احمد
سرینگر //جموں و کشمیر میںدوسری لہر میں کمی کے ساتھ ہی اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 100سے کم ہوگئی ہے جبکہ سرگرم معاملات میں بھی متواتر طور پر کمی آرہی ہے۔ جموں و کشمیر میں سرگرم معاملات کی تعداد 1410ہے جن میں صرف 93 متاثرین مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ مختلف اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں میں28جموں جبکہ 65کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں میں 6کی حالت نازک ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ضلع سرینگر میں 345معاملات سرگرم ہیں جن میں49مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔بارہمولہ ضلع میں 119معاملات سرگرم ہیں جن میں 3مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ اننت ناگ ضلع میں 32معاملات سرگرم ہیں جن میں 4مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ بڈگام میں سرگرم معاملات کی تعداد 79،پلوامہ میں 52،کپوارہ میں 36،بانڈی پورہ میں 47،گاندربل میں 72،کولگام میں 38،شوپیان میں 6معاملات سرگرم ہیں لیکن ان اضلاع میں سبھی متاثرین کی حالت مستحکم ہے اورگھروں میں ہی قرنطین کئے گئے ہیں۔ جموں صوبے کے584سرگرم معاملات میں جموں میں 129، ادھمپور میں 48،راجوری میں 67،ڈوڈہ میں135،کٹھوعہ میں 4،سانبہ میں 3،کشتواڑ میں 44،پونچھ میں 31،رام بن میں 21اور ریاسی میں 102افراد زیر علاج ہیں۔ جموں صوبے کے 584سرگرم معاملات میں 28مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میںجی ایم سی جموں میں 9،گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ میں 5، جی ایم سی راجوری میں 3،ضلع اسپتال کشتواڑ میں 3،ضلع اسپتال پونچھ میں 3 اور ضلع اسپتال ادھمپور میں 2افراد زیر علاج ہیں۔