عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/سری نگر کے علاقے نائد کدل میں پیر کے روز ایک 65سالہ خاتون بجلی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شدید بارش کے دوران خاتون ایک برقی کھمبے کو چھونے کے باعث بجلی تار کے رابطے میں آگئیں، جس سے انہیں شدید برقی جھٹکا لگا۔انہوں نے بتایا کہ خاتون کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔
متوفیہ کی شناخت شمیمہ مخدومی زوجہ غلام نبی، ساکن نائد کدل، کے طور پر ہوئی ہے۔ادھر پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
سری نگر میں بجلی کرنٹ لگنے سے خاتون جاں بحق