پرویز احمد
سرینگر //جموں صوبے میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے 4کمسن بچوں سمیت مزید37افراد کے ڈینگی سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور اسطرح ڈینگی متاثرین کی مجموعی تعداد 7173ہوگئی ہے۔ ڈینگی سے مزید کسی کی موت نہیں ہوئی ہے ۔ ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد 18بنی ہوئی ہے۔ ڈویژنل نوڈل آفیسر جموں ڈاکٹر ہرجیت رائے نے کشمیر عظمیٰ کوبتایا کہ منگل کو جموں صوبے میں ڈینگی کی تشخیص کیلئے 22تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں 37افراد کے ڈینگی سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ڈاکٹر رائے کا کہنا تھا کہ ڈینگی سے متاثر ہونے والے 37افراد میں 16خواتین اور 21مرد شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے ، ان علاقوں میں لوگوں کو ڈینگی سے بچائو کی جانکاری دینے اور کیمیائی ادویات کی چھڑکائو کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق جموں صوبے میں بدھ کو ڈینگی سے متاثر ہونے والے 37افراد میں ضلع جموں میں 19، سانبہ میں 4، کٹھوعہ میں 6، ادھمپور میں 6اور ریاسی میں ایک شخص ڈینگی سے متاثر ہوا ہے جبکہ جموں صوبے کے راجوری، پونچھ، ڈوڈہ، رام بن اور کشتواڑ میں کوئی بھی شخص ڈینگی سے متاثر نہیں ہوا ہے۔ ڈینگی متاثرین میں کشمیر صوبے سے تعلق رکھنے والا ایک شخص بھی شامل ہیں ۔ اس طرح کشمیر صوبے میں ڈینگی متاثرین کی مجموعی تعداد 13ہوگئی ہے۔ جموں و کشمیر میں ڈینگی کی تشخیص کیلئے ابتک 28ہزار 246ٹیسٹ کئے گئے جن میں 7897ہوگئی ہے۔