نئی دہلی// سپریم کورٹ نے ان تمام ریاستی بورڈوں کو 31 جولائی تک 12 ویں جماعت کے نتیجہ کا اعلان کرنے کا حکم دیا ہے، جنہوں نے بارہویں کے امتحانات منسوخ کئے تھے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ جن ریاستوں نے ابھی تک داخلی تشخیص کی اسکیم تیار نہیں کی ہے ان کے پاس 10 دن کا وقت ہے۔اس سے قبل ، سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ اس کا ارادہ ہے کہ کلاس 12 ویںکے طلبا کے لئے تشخیصی معیار کلاس10 اور کلاس 11 کے نتائج پر مبنی ہوگا۔ سی بی ایس ای نے بتایا کہ 12 ویں کے کل نمبرات پچھلے امتحانات کی کارکردگی کی بنیاد پر ہوں گے۔ بورڈ نے بتایا تھا کہ نتائج 31 جولائی تک جاری کردیئے جائیں گے۔سپریم کورٹ نے تمام اسٹیٹ بورڈز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسکیم کو تشخیص کیلئے آج سے 10 دن کے اندر مطلع کریں اور داخلی تشخیص کے نتائج 31 جولائی تک اس طرح بتائیں جیسے اس نے سی بی ایس ای اور آئی سی ایس ای کے لئے مخصوص ٹائم لائن کو قرار دیا ہے۔