سرینگر // کشمیر میں 2روز تک خراب موسمی صورتحال کے بعد اتوار کو بعد دو پہر موسم بہتر ہوا اور ہلکی دھوپ نکل آئی جس سے لوگوں نے راحت کی سانس لی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے کچھ روز تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ 3اور 4 مارچ کو موسم ابرآلود رہے گا اور اس دوران کچھ ایک علاقوں میں بوندا باندیتک وادی کے بالائی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کے بعد اتوار کو موسم میں بہتری آئی اور دوپہر کے بعد ہلکی دھوپ بھی نکل آئی جس سے درجہ حرارت بہتر ہوا کیونکہ وادی کے درجہ حرارت میں معمولی گراواٹ آئی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق گرمائی دارالحکومت سرینگر میں سنیچر اور اتوار کی رات کم سے کم درجہ حرارت 2.1 ڈگری سیسیش ریکارڈ کیا گیاجبکہ دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21.1ڈگری رہا ۔پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.6 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 9.4ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔گلمرگ میں برف باری کے نتیجے میں شبانہ اور دن کے درجہ حرارت میں گراواٹ دیکھی گئی۔ شبانہ درجہ حرارت منفی 6.0 ڈگری ریکارڈ کیا گیاوہیں دن کا درجہ حرارت 2.6ڈگری تھا ۔محکمہ موسمیات کے ڈپٹی دائریکٹر مختار احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ آئندہ کچھ دنوں تک وادی میں موسم خشک رہے گا البتہ 3اور 4مارچ کو موسم مطلع ابرالود رہنے سے کچھ ایک علاقوں میں ہلکی بوندا باندی ہو سکتی ہے ۔